حیدرآباد: آج کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں لوگ اپنے صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے ہیں جس کی بعض لوگ کئی طرح کی پریشانوں کے شکار ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے اپنی خوراک اور طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی پریشانی کئی بار ڈپریشن کا باعث بن جاتی ہے۔ ایسی صورت حال میں اس کا بروقت علاج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحت مند طرز زندگی اور بہتر خوراک کو آپ اپنے معمولات شامل کرکے انزائٹی کی پریشانیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
انزائٹی کیا ہوتی ہے؟
ہر وقت کسی چیز سے ڈر بنا رہنا۔ کسی کام کے بارے میں سوچ کر پریشان رہنا۔ اکثر چڑچڑاپن محسوس کرنا انزائٹی کی علامت ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ذہن میں کوئی عجیب قسم کا خوف بس جاتا ہے یا کسی دباؤ میں آپ بے چین یا گھبرانے لگتے ہیں تو اسے انزائٹی کی علامت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
انزائٹی اٹیک یا پینک اٹیک کی علامات
پورے جسم میں کپکپاہٹ کا احساس۔ اس کے ساتھ ہی تیز اور مختصر سانس لینا بھی اس کی علامات میں شامل ہے۔ اس اٹیک کے دوران جسم میں کپکپاہٹ محسوس ہونا اور ہارٹ اٹیک جیسی علامات نظر آنا عام بات ہے۔ اس کے علاوہ
- ٹانگوں کا کپکپانا
- سانس کا پھولنا
- گھٹن محسوس کرنا
- ہمشہ خوف میں رہنا
- اس کے علاوہ بے چینی بھی اس کی علامات ہوسکتی ہے۔
انزائٹی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ
کاوا کو خوراک میں شامل کریں
کاوا تناؤ، گھبراہٹ اور اضطراب کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جسمانی اور نفسیاتی سکون کے لیے موثر ہوتا ہے۔