حیدرآباد: بہت سے لوگوں کے منہ کے ارد گرد کی اسکن کالی اور بےجان نظر نظر آتی ہے۔ جو پگمنٹیشن کی علامت ہوسکتی ہے۔ وہیں منہ کے ارد گرد کی اسکن کالی ہونے پر آپ کا چہرہ بے کار نظر آتا ہے۔ اگر آپ کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پگمینٹیشن سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ کو ہم اس مضمون کے ذریعے کئی سارے نسخے بتا رہے ہیں۔
اس طریقے سے پائیں منہ کے پاس کی کالی اسکین سے چھٹکارا
آلو کا رس (Potato Juice)
منہ کے ارد گرد کی اسکین اگر کالی پڑ گئی ہے تو آپ آلو کے رس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کو لگانے کے لیے آلو کی سلائس کاٹیں اور اسکن پر لگائیں۔ آلو کا رس نکال کر روئی کی مدد سے بھی اسکن پر لگایا جاسکتا ہے۔ اسکن پر آلو رس لگانے کے بعد اسے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بعد ازاں صاف پانی سے دھولیں، اس کی مدد سے اسکین کی رنگت میں بہتری آئے گی۔ اور اسکن کا کلاپن دور ہوگا۔
ٹماٹر کا رس (Tomato Juice)
چہرے پر منہ کے آس پاس کی اسکن اگر کالی نظر آرہی ہے تو آپ ٹماٹر کا رس بھی لگا سکتے ہیں۔ اس کو لگانے کے لیے ٹماٹر کا رس ایک پیالہ میں نکال کر رکھ لیں۔ پھر اس رس کو سکین پر لگاکر 10 منٹ تک مساج کریں۔ بعد ازیں اسے صاف پانی سے دھولیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ٹماٹر میں اینٹی ایجنگ گم پائے جاتے ہیں۔ جس کے استعمال سے ڈارک سرکل ختم ہوتے ہیں۔