حیدرآباد: ہوا اور پانی کے ساتھ ساتھ جسم کے لیے خون بھی بہت اہم ہے، اگر یہ رک جائے تو ایک منٹ میں انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ جب رگوں میں کمزوری، اکڑن یا کولیسٹرول جمع ہو جائے تو خون کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تربوز کے ذریعے ہائی بی پی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور بلڈ پریشر کی دواؤں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ کیونکہ گرمیوں کے اس پھل میں کچھ ایسی خصوصیات پائی جاتی ہے جو رگوں کو چوڑا کرتا ہے جس سے خوں کی روانی بنی رہتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں تربوز کھانے کے فوائد۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگ دل کی بیماری سے ہلاک ہورہے ہیں۔ جس کی بڑی وجہ ہائی بلڈ پریشر ہے۔ ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تربوز میں سائٹرولائن نامی امینو ایسڈ ہوتا ہے، جو جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کو بڑھا کر رگوں کو ریلیکس اور چوڑا کرتا ہے۔ اس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
تربوز شوزش کو کم کرتی ہے
زیادہ تر بیماریاں جسم کے اندر ہونے والی سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ لیکن اس پھل میں لائکوپین اور وٹامن سی نامی اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو سوزش کو ختم کرتے ہیں اور دیگر بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
تربور آنکھوں کے لیے فائدہ مند
لائکوپین آنکھوں کی بینائی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی صحت کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ اس کی وجہ سے آنکھوں کے خلیے صحت مند رہتے ہیں جس سے بڑھاپے میں بھی روشنی کمزور نہیں ہوتی۔