حیدرآباد: وٹامن ڈی ہمیں سورج سے با آسانی حاصل ہوتا ہے اس کے باوجود آسٹریلیا کے نوجوانوں میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔ ایک نئی تحقیق میں اس بات کا ثبوت ملا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے ایک نئے تحقیق کے محققین کا کہنا ہے کہ صحت مند انسان کے جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار ہونا ضروری ہے۔ Vitamin D deficiency linked to premature death
اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی جتنی شدید ہوگی، اموات کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ وٹامن ڈی ایک اہم غذائیت ہے جو اچھی صحت کو برقرار رکھنے اور ہماری ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
ہمارے جسم کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے وٹامن ڈی ضروری ہوتی ہے۔ بعض غذائی اجزاء کے بغیر ہم تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے جسم میں دیگر علامات پیدا ہوسکتے ہیں۔ جو روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرسکتے ہیں۔ سورج کی روشنی سے جسم کے ذریعہ تخلیق کیا گیا وٹامن ڈی تیل والی مچھلی اور انڈے جیسی غذاؤں میں بھی پایا جاتا ہے۔
وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو منظم کرنے کا کام کرتا ہے جو ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی عام علامات میں تھکاوٹ ہڈیوں کا درد پٹھوں کی کمزوری، پٹھوں میں درد موڈ میں تبدیلی، جیسے مسائل سے ہے۔ Vitamin D deficiency linked to premature death