حیدرآباد: موسم سرما میں وائرل فیور تیزی سے پھیلتا ہے۔ جو ہمارے مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے، جس کی وجہ سے وائرل انفیکشن ایک شخص سے دوسرے شخص میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں وائرل بخار کی علامات اور اس سے بچاؤ کے گھریلو علاج۔
وائرل بخار کی اہم علامات
وائرل بخار کی وجہ سے جسم میں کچھ ایسے علامات نظر آتے ہیں، جو عام طور پر سردی کے موسم میں دیکھے جاتے ہیں۔ جیسے گلے کی خراش، کھانسی، سردرد، تھکاوٹ، جوڑوں میں درد، اس کے ساتھ ہی قے اور اسہال، آنکھوں کا سرخ ہونا اور پیشانی کا گرم ہونا وغیرہ وغیرہ۔ بزرگوں کے ساتھ ساتھ یہ وائرل بخار بچوں میں بھی تیزی سے پھیلتا ہے۔
وائرل بخار کو کچھ گھریلو علاج سے آپ ٹھیک کرسکتے ہیں۔
ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات پائی جاتی ہے جو بخار کو ٹھیک کرتی ہیں۔ ایک چائے کی چمچ کالی مرچ پاؤڈر، ایک چائے کی چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک چائے کی چمچ خشک ادرک پاؤڈر ایک کپ پانی اور تھوڑی سی چینی کے ساتھ گرم کریں۔ جب یہ پانی ابلنے کے بعد آدھا رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے پی لیں۔ اس سے وائرل بخار سے نجات ملتی ہے۔