حیدرآباد: آج ایکیوپنکچر کا عالمی دن ہے۔ یہ نام سن کر آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیا ہے؟ کیونکہ بہت کم لوگ ایکیوپنکچر کے بارے میں جانتے ہیں۔ تاہم آج ایکیوپنکچر ڈے پر اس سے متعلق مکمل تفصیلات دیں گے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک قدیم چینی طبی نظام ہے جو صدیوں پہلے درد اور بیماری کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ Various diseases can be cured by acupuncture
ایکیوپنکچر کا علاج:یہ علاج جسم کے دیگر حصوں میں مختلف پوائنٹس پر پتلی اور لمبی سوئیاں ڈال کر کیا جاتا ہے۔ ایکیوپنکچر طویل عرصے سے چینی طب کا ایک اہم حصہ رہا ہے، علاج کے اس طریقہ کار کو صدیوں پہلے دریافت کیا گیا تھا جس کو بعد میں عالمی سائنس نے بھی تسلیم کیا۔ Various diseases can be cured by acupuncture
اس علاج کو اکثر متبادل یا صوفیانہ علاج کہا جاتا ہے۔ یہ علاج اب بہت کم لوگ کرواتے ہیں۔ یہ تھیراپی ان لوگوں کو ٹھیک کرتی ہے جنہیں توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہوتی ہے یعنی دماغی مسائل سے دو چار ہوتے ہیں۔ ایکیوپنکچر سوچ کے عمل کو متحرک کرتا ہے اور دماغ کو صاف کرتا ہے۔ ایکیوپنکچر کی بہترین خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ ان لوگوں کے دماغ کو فوری طور پر پرسکون کرتا ہے جو مسلسل کسی نہ کسی مسائل کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔Various diseases can be cured by acupuncture