حیدرآباد: کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس کا نام سنتے ہی لوگ ڈر جاتے ہیں۔ اس بیماری کا پتہ صحیح وقت پر نہیں لگنے کی وجہ سے لوگوں کی جان تک چلی جاتی ہے۔ کینسر کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ ان میں ایک باؤل کینسر بھی ہوتا ہے جسے آنت کینسر یا کولوریکٹل کینسر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کسی بھی دوسرے کینسر کی طرح آنت کا کینسر بھی تب ہوتا ہے جب بڑی آنت کی خلیات میں اضافہ ہوتا ہے اور کنٹرول سے باہر چلا جاتا ہے۔
کینسر کوئی بھی ہو اگر صحیح وقت پر اس کا پتہ لگ جائے تو علاج ممکن ہے لیکن کینسر کا صحیح وقت پر پتہ نہ لگنا اس بیماری کو اور سنگین بناتا ہے۔ کئی صورتوں میں تو فرسٹ اسٹیج میں ہی کینسر کا پتہ لگ جاتا ہے، لیکن کئی بار اس بیماری کا پتہ لاسٹ اسٹیج میں لگتا ہے، تب تک اس کے سنگین علامات دکھنے لگتے ہیں۔ تاہم باؤل کینسر کی شروعاتی علامات کی شناخت کرکے اس کا علاج کرسکتے ہیں۔ جو مندرجہ ذیل ہیں۔
باؤل کینسر کے شروعاتی علامات
باؤل کینسر آپ کی ہڈیوں میں بھی پھیل سکتا ہے جس سے ہائیپرلکسیمیا ہو سکتا ہے۔ اگر یہ کینسر ہڈیوں تک پھیلتا ہے تو ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے، ذرا سی چوٹ لگنے پر فریکچر کی گنجائش زیادہ ہوتی ہے۔ اگر آپ اس مرض زد میں ہیں تو آپ کے جسم میں کچھ نشانات نظر آتے ہیں جو اس طرح سے ہیں۔
- تھکن کا ہونا
- بیمار محسوس کرنا
- متلی آنا
- پیاس لگنا