اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Ultra-processed Foods Dangerous To Health: الٹرا پروسیسڈ فوڈز سے کینسر کا خطرہ - Cancer risk from ultra processed foods

الٹرا پروسیسڈ فوڈز سے کینسر جیسی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اسے خوراک میں شامل کرنا ہیلتھ کے لیے خطرناک ہے۔ Ultra-processed foods linked to breast and ovarian cancer

الٹرا پروسیسڈ فوڈز سے کینسر کا خطرہ
الٹرا پروسیسڈ فوڈز سے کینسر کا خطرہ

By

Published : Feb 8, 2023, 1:52 PM IST

حیدرآباد: کھانے میں آج کل زیادہ تر لوگوں الٹرا پروسیسڈ فوڈ کھانا کافی پسند آتا ہے۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں پانی کی مقدار کم اور چینی کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہوتی ہے۔ ایسی اشیا کو کھانے سے پیٹ تو بھر جاتا ہے، لیکن وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ ایکسپرٹس کی مانیں تو الٹرا کی پروسیسڈ فوڈز کو خوراک میں شامل کرنا ہیلتھ کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ ایک نئی ریسرچ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اگر طویل وقت سے الٹرا پروسیسڈ فوڈ کا استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ تو آئیے سب سے پہلے جانتے ہیں کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کیا ہیں؟

کیا ہوتے ہیں الٹرا پروسیسڈ فوڈز

الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں بہت سے عناصر شامل ہوتے ہیں۔ یہ فوڈ کئی مراحل سے گزرتا ہے۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کو کاسمیٹک فوڈز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈ سے تمام قسم عناصر ختم ہو جاتے ہیں۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈ فیکٹری میں بنا ہوا کھانا ہوتا ہے۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈ میں صرف کیلوری ہوتی ہے، جبکہ اس میں کثیر مقدار میں چینی اور فائبر سمیت پروٹین کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں کیا کیا شامل ہوتا ہے

انسٹینٹ نوڈلز اور سوپ

ریڈی ٹو ایٹ میلس

پیکڈ سنیکس

فجی کولڈ ڈرینکس

کیک، بسکٹ، ڈبابند مٹھائی

پیزا، پاستا، برگر وغیرہ وغیرہ

کیا الٹرا پروسیسڈ فوڈ سے کینسر کا خطرہ ہے؟

لندن کے امپیریل کالج کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر الٹرا پروسیسڈ فوڈ کا استعمال طویل عرصے تک کیا جائے تو جسم میں کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ وہاں کے ایک مصنف Ezter Vamos نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ نہ صرف کینسر کے خطرے کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ صحت کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ کھانا بھی ہے۔ زیادہ تر الٹرا پروسیسڈ فوڈ بچے اور بالغ کھاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے صحت پر اس کے بدترین اثرات مستقبل میں نظر آئیں گے۔

ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کا تعلق موٹاپے، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور قلبی امراض سے بھی ہے۔ جس میں ہارٹ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک جیسے مسائل شامل ہیں۔

ایک دوسرے تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 200,000 بالغ افراد کی معلومات یو کے بایو بینک کے ریکارڈ میں رکھی گئی تھیں۔ جس میں محققین نے 10 سال تک ان کی صحت کی نگرانی اور ساتھ ہی ان میں 34 اقسام کے کینسر کو مانیٹر کیا گیا۔ انہوں نے اس تحقیق میں یہ بھی مانیٹر کیا کہ کینسر کی وجہ سے کتنے لوگ مر رہے ہیں۔

الٹرا پروسیسڈ فوڈ کا استعمال رحم کے کینسر اور دماغ کے کینسر کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ محققین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کینسر سے مرنے والوں میں سے زیادہ تر مہلوکین میں بیضہ دانی اور چھاتی کے کینسر سے متاثر تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر الٹرا پروسیسڈ فوڈ کی مقدار میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے تو کینسر ہونے کا خطرہ تقریباً 2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈ بھی رحم کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال میں ہر 10 فیصد اضافے کے بعد کینسر سے ہونے والی اموات میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال میں 10 فیصد اضافے سے چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں 16 فیصد اور رحم کے کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں بھی 30 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

صحت کے لیے الٹرا پروسیسڈ فوڈ سے فاصلہ رکھنا ضروری

لوگوں کو اپنی صحت مند خوراک کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔ تاہم، لوگوں کو خود کو الٹرا پروسیسڈ فوڈ سے بھی دور رکھنا چاہیے۔ آپ کو اپنی کھانے کی عادات کو بدلتے رہنا چاہیے۔ اس کے علاوہ صحت مند طرز زندگی کی بھی پیروی کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details