کمپالا: یوگانڈا کی وزارت صحت میں انسیڈنٹ کمانڈر ہنری کیوبے نے بتایا ہے کہ یوگانڈا میں ایبولا وائرس کے سات نئے معاملے پائے گئے ہیں، جن میں ایک موت بھی شامل ہے۔ کیوبے نے اس کی جانکاری جمعرات کے روز ایک آن لائن پریس بریفنگ میں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض 'ستمبر کے آغاز سے ہی شروع ہوا ہے،' Uganda confirms seven cases of Ebola
سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیوبے نے بتایا ہے کہ'ملک میں سات ایبولا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد سے محکمہ صحت کے اہلکار وائرس کا پتہ لگانے اور COVID-19 کے علاج کے مراکز کو دوبارہ سے قائم کونے پر کام کر رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے منگل کو کہا کہ ایک 24 سالہ شخص سے لیے گئے نمونے کی شناخت سوڈان اسٹین کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار ہوا ہے، جب یوگانڈا میں سوڈان کا اسٹین پایا گیا ہے۔ Uganda confirms seven cases of Ebola
ڈبلیو ایچ او نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایبولا کے خلاف موجودہ ویکسین زیرے اسٹین کے خلاف کارآمد ثابت ہوئے ہیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ سوڈان کے خلاف یہ ٹیکہ کتنا کارگر ہوگا۔Ebola Confirmed in Uganda