اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Congo virus Cases in Pakistan: کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے دو افراد ہلاک

پاکستان کے کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ڈان اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کزشتہ روز کانگو وائرس سے دو مریضوں کی موت ہوگئی۔ Congo virus Cases in Pakistan

کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے دو افراد ہلاک
کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے دو افراد ہلاک

By

Published : May 8, 2023, 5:30 PM IST

کراچی: اتوار کو کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شکار دو مریضوں کی موت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ کانگو وائرس کا پہلا شکار ایک 20 سالہ حاملہ افغان خاتون گل ناز ہوئی تھیں، گل ناز کو کچلاک سے وائرس کی علامات کے ساتھ لایا گیا اور کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا جس کے بعد اس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے جس کے بعد اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ہسپتال کے ڈاکٹر زبیر احمد نے ڈان کو بتایا کہ ان کی موت اتوار کی صبح کانگو وائرس کی وجہ سے ہوگئی، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 دنوں میں وائرس سے یہ تیسری موت ہے، گزشتہ چار ماہ میں کانگو وائرس سے 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ تمام مریضوں نے افغانستان کا سفر کیا تھا۔ محکمہ صحت سندھ نے بھی کراچی میں 28 سالہ شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، مقتول محمد عادل لیاقت آباد میں ایک گوشت فروش کا کام کرتا تھا۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مریض کو 30 اپریل کو سر درد اور بخار ہوا، جو دو دن بعد شدت اختیار کرلیا، بعد ازاں مریض کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ ایک دن تک زیر علاج رہا، متاثرہ مریض کے ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ محکمہ صحت کے عہدیدار نے مزید کہا کہ مریض کا ابتدائی طور پر ڈینگو اور ملیریا کا ٹیسٹ کیا گیا، لیکن اس کے نتائج منفی آئے۔ 4 مئی کو مریض کی حالت بگڑ گئی اور اسے نارتھ ناظم آباد کے ضیاالدین ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک دن بعد انتقال کر گیا۔

یہ وائرس زیادہ تر افریقہ اور جنوبی امریکہ ’مشرقی یورپ‘ ایشا اور مشرق وسطی میں پایا جاتا ہے۔ اسی بنا پر اس بیماری کو افریقی ممالک کی بیماری کہا جاتا ہے، یہ وائرس سب سے پہلے 1944 میں کریمیا میں سامنے آیا اسی وجہ سے کانگو وائرس کا سائنسی نام ’کریمین ہیمریجک کانگو فیور‘ ہے۔ یہ وائرس کسی جانور میں موجود کیڑے کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کانگو وائرس کا مریض تیز بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے، اسے سردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری اور غنودگی، منہ میں چھالے، اور آنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے۔ تیز بخار سے جسم میں وائٹ سیلس کی تعداد انتہائی کم ہوجاتی ہے جس سے خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ متاثرہ مریض کے جسم سے خون نکلنے لگتا ہے اور کچھ ہی عرصے میں اس کے پھیپھڑے تک متاثر ہوجاتے ہیں جبکہ جگر اور گردے بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یوں مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، اس لیے ہر شخص کو ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details