حیدرآباد: لوہڑی کا تہوار بھارت کا ایک مشہور تہوار ہے جو پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔ خاص طور سے اس تہوار کو پنجاب، ہریانہ اور جموں و کشمیر کے لوگ بڑی ہی دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف روایتی پکوان بھی بنائے جاتے ہیں۔ اس سال لوہڑی 14 جنوری کو منائی جا رہی ہے۔ لوہڑی کا تہوار مکر سنکرانتی سے ایک دن پہلے منایا جاتا ہے۔ لیکن رواں برس دونوں کے ایک ہی دن منائے جانے کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔ لوہڑی کا تہوار سکھوں اور پنجابیوں کے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ دراصل لوہڑی کا تہوار بنیادی طور پر نئی فصل کی آمد کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ تو آج ہم لوہڑی کے موقع پر بنائے جانے والے پکوان کے بارے میں اس مضمون کے ذریعے جانیں گے۔ جو مندرجہ ذیل ہے۔
گڑ کی کھیر
لوہڑی پر زیادہ تر گڑ سے بنی پکوان کھائی جاتی ہیں۔ لہٰذا اگر آپ لوہڑی پر مٹھائیاں بنانا چاہتے ہیں تو چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں جو ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔
تل کی ٹکی
تل صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ لوہڑی پر بعض لوگ تلکت بھی بناتے ہیں۔ اس موقع پر تل کے لڈو کا بھی خون چلن ہے۔ لیکن اگر آپ تل کے کچھ نمکین اسنیکس بنانا چاہتے ہیں تو آپ آسانی سے گھر پر تل کی ٹکی تیار کر سکتے ہیں۔ جس کا مزی آپ ہری چٹنی کے ساتھ لے سکتے ہیں۔
مونگ پھلی کی چکی
لوہڑی پر گڑ اور مونگ پھلی کی چکی بھی کھائی جاتی ہے۔ اسے صرف مونگ پھلی، گڑ اور گھی سے تیار کیا جاتا ہے اور اسے کئی دنوں تک رکھ کرکے کھایا جا سکتا ہے۔
دال چاول کی کھچڑی
لوہڑی کا تہوار نئی فصل کی کٹائی اور بوائی سے وابستہ ہے۔ اس لیے اس تہوار پر چاول کا دلیہ کھایا جاتا ہے۔ مونگ کی دال، چنے کی دال یا اُرد کی دال کی کھچڑی بنائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مکر سنکرانتی یا پونگل پر بھی دال چاول کی کھچڑی بنائی جاتی ہے۔
مکئی کی روٹی اور ساگ
لوہڑی کے موقع پر سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی خاص طور پر بنائی جاتی ہے اس غذا کو بعض لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔