دہرادون: کورونا نے ایک بار پھر سے سب کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کورونا کا نیا ورژن BF.7 پوری دنیا کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ بھارت بھی اس حوالے سے الرٹ موڈ میں ہے۔ اتراکھنڈ میں نئے سال 2023 کے آغاز پر ہی کورونا کے تین کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایک مریض کی موت بھی ہوئی ہے جو دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا بتایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اتراکھنڈ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد اب 34 ہوگئی ہے۔ Three new cases of corona in Uttarakhand, one died
کورونا کے نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد سے اتراکھنڈ محکمہ صحت کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ دہرادون میں دو کورونا کے مریض پائے گئے ہیں، جبکہ نینیتال ضلع میں بھی ایک مریض کووڈ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ تو دوسری طرف اتراکھنڈ میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو دارالحکومت دہرادون میں کورونا کے 22 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ہریدوار میں 7، نینیتال پوڑی اور چمپاوت میں ایک ایک مریض ہیں۔
اتراکھنڈ میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں شور سے چلائی جارہی ہے۔ یکم جنوری کو 625 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اب تک 91,15,445 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے جب کہ 87,23,477 افراد کو دونوں خوراکیں مل چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بوسٹر ڈوز لینے والوں کی تعداد 22,14,232 ہے۔ گزشتہ سال اتراکھنڈ میں کورونا کے 1,04,609 مریض پائے گئے تھے اس کے بعد بھی 1,00,443 مریضوں نے کورونا کے خلاف جنگ جیت لی تھی۔ گزشتہ سال کورونا سے 334 مریض ہلاک ہوئے تھے۔ Three new cases of corona in Uttarakhand, one died