اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Indigestion Is Common Problem: یہ غذائیں بدہضمی کے مسئلے میں فائدہ مند - Indigestion is common problem

بدہضمی ایک عام مسائل ہے جو تقریبا ہر عمر کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ بدہضمی کی وجہ سے ہمیشہ سینے میں جلن اور پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے آنتوں کے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ This diet is beneficial in indigestion problems

یہ غذا بدہضمی کے مسئلے میں فائدہ مند
یہ غذا بدہضمی کے مسئلے میں فائدہ مند

By

Published : Feb 2, 2023, 1:16 PM IST

حیدرآباد: بدہضمی ایک ایسا مسئلہ ہے، جو تقریباً ہر عمر کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ زیادہ نہ کھانے کے باوجود سینے میں جلن اور ہمیشہ پیٹ بھرا ہوا محسوس ہونا صحت کے لیے بہتر نہیں ہے۔ اس سے آنتوں کے کئی مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس کی وجہ ایک غیر فعال طرز زندگی سے لے کر زیادہ مقدار میں چکنائی والی غذاؤں کے استعمال تک ہو سکتا ہے۔ تاہم سوال یہ کہ ہم بدہضمی کا علاج کیسے کریں؟ اگر آپ بھی ان سوالوں کے جواب جاننا چاہتے ہیں کہ بدہضمی کا علاج کیسے کریں یا بدہضمی سے نجات کے طریقے کیا ہیں، تو آج ہم اپنے مضمون ذریعے کچھ علاج بتانے جارہے ہیں جس کا استعمال کرکے آپ بدہضمی کے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر بدہضمی کا صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ بہت زیادہ تکلیف کا باعث بن سکتا ہے جس میں بھاری پن، درد اور متلی بھی شامل ہے۔ اگرچہ شدید بدہضمی کے لیے ادویات موجود ہیں لیکن اکثر ہم ایسے علاج تلاش کرتے ہیں جو بغیر دوائیوں کے آرام فراہم کر سکیں۔ ہم معمولی مسائل کے لیے قدرتی علاج کو ترجیح دیتے ہیں، اس لیے ہم اپنے مضمون میں 7 ایسی غذاؤں کا ذکر کررہے ہیں جو بدہضمی پر قابو پانے میں مدد کر سکتی ہیں۔

بدہضمی سے فوری نجات کے لیے کون سی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئے

ادرک

ادرک کھانسی، نزلہ، قبض یا بدہضمی جیسے بہت سے مسائل کے علاج سے منسلک ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں جنجرول سمیت اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو بدہضمی اور متلی سے نجات دلانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس میں فینولک مرکبات ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ کی گیس کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ یہ معدے کی جلن کو بھی دور کرتے ہیں۔ ادرک کو آپ ڈیٹوکس ڈرنکس اور ایک کپ چائے کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

انگور

USDA کے مطابق، 100 گرام انگور میں 4 گرام فائبر ہوتا ہے، جو کہ ہمارے پاخانے صحیح کرتا ہے اور کھانے کو ہضمی نظام سے آسانی سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔ انگور کو رس نکال کر سلاد میں ڈال کر کھایا جاسکتا ہے۔

سنترا

اورنج فائبر اور پیکٹن سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ کلونک ٹرانزٹ ٹائم کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے اور قبض کو بھی کم کرتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ جلاب کے طور پر کام کرتا ہے۔ آپ نارنجی کا رس نکال کر اسے فروٹ چاٹ میں شامل کر سکتے ہیں یا اس کو ایسے بھی کھا سکتے ہیں۔

آولہ

آولہ متعدد غذائی اجزا اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ جو آپ کے ہاضمے کے عمل کو تیز کرنے میں مدد کرتی ہے۔ بدہضمی دل کی جلن یا تیزابیت کے مسئلے میں یہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

لیموں

لیمو میں صرف وٹامن سی ہی نہیں بلکہ کئی ضروری وٹامنز اور معدنیات جیسے کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹشیم موجود ہوتا ہے۔ اس میں پیکٹین فائبر کی موجودگی کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے جو کہ ہاضمہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ آپ اسے سلاد یا اسنیکس میں شامل کر سکتے ہیں۔

پپیتا

پپیتا ایک ایسا پھل ہے جو صحت کے کئی مسائل سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دل کی بیماری، دمہ، ہڈیوں کی صحت سے لے کر ذیابیطس تک اس میٹھے پھل کے بے شمار فوائد ہیں۔ وٹامن کے، وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور کیلشیم سے بھرپور ہونے کے علاوہ پپیتے میں پاپین نامی ایک خاص انزائم بھی پایا جاتا ہے جو سینے کی جلن کو کم کرتا ہے اور ہاضمے کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

انجیر

انجیر میں موجود فائبر آنتوں کی حرکت اور بدہضمی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ قدرتی شکر، کیلشیم اور آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details