حیدرآباد: کولیسٹرول میں اضافہ ہارٹ اٹیک کے خطرے کی گھنٹی کی طرح ہوتی ہے، اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ کچھ عرصے سے دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے صحیح وقت پر لپڈ پروفائل ٹیسٹ کروانا دانشمندی ہے۔ بعض ڈاکٹرز کے مطابق کولیسٹرول کے بڑھنے پر ہمارے جسم میں کون سی علامات نظر آسکتے ہیں۔
ہائی کولیسٹرول کی جسمانی علامات
ہاتھ اور پیروں میں درد
اگر آپ کی رگوں میں کولیسٹرول زیادہ ہے تو آپ کے ہاتھوں اور پیروں میں اکثر درد محسوس ہوگا، کیونکہ پلاک ہونے کی وجہ سے آپ کے پیروں اور ہاتھوں کے خون کی نالیوں میں بلاکج ہونے لگتا ہے جو خون اور آکسیجن کو ان حصوں تک پہنچنے سے روکتا ہے۔
بائیں طرف سینے میں درد
دل ہمارے جسم کے بائیں جانب ہوتا ہے اس لیے یہاں ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے سینے میں شدید درد ہونے لگتا ہے۔ اگر خون کی نالیوں میں کم سے کم پلاک ہو جائے تب بھی خون کے بہاؤ پر برا اثر پڑتا ہے جس سے سینے میں درد ہوتا ہے۔
پلکوں پر فیٹ کا جمع ہونا
کولیسٹرول آنکھوں کے پلکوں پر بھی جمع ہوسکتا ہے، جس کو Xanthelasmas کہا جاتا ہے۔ جب ان حصوں میں چربی جمع ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے۔