حیدرآباد: ذیابیطس سے نمٹنے کا ایک طریقہ وقت پر ادویات لینا ہے، لیکن اس کے علاوہ کچھ متبادل اور گھریلو ٹوٹکے بھی موجود ہیں جس کا استعمال کرکے آپ اپنے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ آپ کے کچن میں کچھ مصالح ایسے بھی ہیں جنہیں آپ اپنی ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے خوراک میں شامل کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کچھ مصالح حیرت انگیز نتائج دے سکتے ہیں۔ انہیں صبح، شام سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ میں ملاکر پینے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اور نتائج بھی مثبت دیکھنے کو ملتے ہیں۔ خون میں شگر کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے آپ قدرتی علاج پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ کچھ مصالح میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ذیابیطس کی مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ بعض مصالح خون میں شگر کی سطح کو منظم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، ان مصالحوں کے بارے آج ہم اس مضمون کے کے ذریعے بتائیں گے جس کو ذیابیطس کے مریض دودھ کے ساتھ لے سکتے ہیں۔
شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند مصالح
دال چینی
دال چینی انسولین کی حساسیت کو بڑھاکر، کھانے کے بعد خون میں شگر لیول کو کم کرکے ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ شوگر کے مریض دال چینی کو رات میں دودھ کے ساتھ ملا کر پی سکتے ہیں۔ اگر آپ دال چینی کھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں، خاص طور پر اگر آپ کوئی دوا لے رہے ہوں تو۔