حیدرآباد: گردے ہمارے جسم کے سب سے اہم اعضاء میں سے ہیں۔ گردے خون کو صاف کرنے اور جسم سے فاضل مادوں کو باہر نکالنے کا کام کرتے ہیں۔ جب گردہ ٹھیک سے کام نہیں کرتا تو جسم سے فاضل مادے باہر نہیں نکل پاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اندر ہی اندر کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ایسے میں گردے کو صحت مند رکھنے کے لیے اسے مناسب غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ غذائی اجزاء کی مدد سے آپ گردے کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ جب جسم کو یہ غذائی اجزاء صحیح مقدار میں نہیں مل پاتے ہیں تو اس کی وجہ سے گردے سمیت جسم کے کئی حصے ٹھیک سے کام نہیں کر پاتے۔
یہ صحت بخش غذائی اجزاء گردے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے گردہ صحیح طریقے سے کام نہیں کر پاتا ٹھیک اسی طرح سے کچھ غذائی اجزاء ایسے بھی ہوتے ہیں جو گردے کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے غذائی اجزاء کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے گردے کو متاثر کر سکتے ہیں۔
سوڈیم: سوڈیم ہمارے جسم کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ سوڈیم جسم میں پانی اور معدنیات کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ سوڈیم ہمارے جسم میں تھوڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ لیکن اگر اس کی مقدار جسم میں زیادہ ہو جائے تو یہ گردے کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ جب جسم میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے تو یہ جسم سے باہر نہیں نکل پاتی اور گردے کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتی ہے۔