حیدرآباد: بھارت میں دل کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے لیے بھارت کے لوگ خود ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ اپنی کھانے کی عادات میں تبدیلی نہیں کر پا رہے ہیں۔ دل کی بیماری عام طور پر ہائی کولیسٹرول سے شروع ہوتی ہے اور رگوں میں بلاکیج تک پہنچ جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک، کورونری آرٹری ڈیزیز، جیسے کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو بعض اوقات میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ تو آئیے اس حوالے سے کچھ معلومات حاصل کرتے ہیں۔
دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ان چیزوں سے پرہیز کرنا ضروری ہے
سگریٹ نوشی اور شراب
اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سگریٹ اور الکحل ہمارے پھیپھڑوں اور جگر کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جو کہ کافی حد تک درست بھی ہے، تاہم یہ ہمارے دل کو بھی متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہائی بی پی، ہارٹ فیل جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ جتنی جلدی آپ ان بری عادتوں کو چھوڑیں گے اتنا ہی آپ کے لئے بہتر ہوگا۔
سافٹ ڈرنکس