اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Hormonal Imbalances Are Dangerous: یہ غذائیں ہارمونز کے عدم توازن کو درست کرتی ہیں - Hormonal imbalances are dangerous

جسم میں ہارمونز سے متعلق مسائل کو سمجھنا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہے۔ لیکن اگر جسم میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھی جائے تو اس کی آسانی سے شناخت کی جا سکتی ہے۔ جسم میں ہارمونز کی سطح غیر متوازن ہونے پر کئی طرح کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ غذائیں ہارمونز کے عدم توازن کو درست کرتی ہیں
یہ غذائیں ہارمونز کے عدم توازن کو درست کرتی ہیں

By

Published : Feb 28, 2023, 2:22 PM IST

حیدرآباد: صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے جسم کا ہر حصہ صحیح طریقے سے کام کریں اور جسم میں ہارمونس کا لیول صحیح رہے۔ ہمارے جسم میں کئی طرح کے ہارموز پائے جاتے ہیں اور ان تمام ہارمونز کا الگ الگ کام ہوتا ہے۔ ہارمونز میں خرابی کی وجہ سے آپ کو کئی سنگین بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہارمونز میں خرابی، موڈ میں تبدیلی، نیند کے انداز میں تبدیلی (انسومیلیا)، یاداشت سے متعلق مسائل، ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنا، سر درد یا ہاضمے سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ مسلز سے متعلق مسائل بھی ہارمونز میں خرابی کی علامت ہو سکتے ہیں۔

ہارمونز میں خرابی کو اچھے طرز زندگی اور صحت مند غذا کے ذریعے درست کیا جا سکتا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو ہارمونز کے عدم توازن کو درست کرنے میں آپ کی کافی حد تک مدد کر سکتے ہیں۔ تو آئیے ان چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں جو جسم میں ہارمونز کی سطح کو برقرار رکھنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

گوبھی: گوبھی کا استعمال جسم میں ہارمونز لیول کو متوازن رکھنے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ گوبھی میں ایسے بہت سے عناصر اور مرکبات پائے جاتے ہیں جو جسم میں ہارمونز کی سطح کو برقرار رکھنے میں کارآمد ہوتے ہیں۔ سلاد اور سبزیوں کے علاوہ آپ گوبھی کو اور بھی کئی طریقوں سے خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔

بروکولی: ہارمونز کی خرابی سے نجات کے لیے آپ بروکولی کو خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔ بروکولی ان لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جن کے جسم میں ایسٹروجن ہارمون بہت کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بروکولی کے استعمال سے جسم میں ہارمونز کی سطح بھی متوازن رہتی ہے۔

ٹماٹر: جب جسم میں ہارمونز کی سطح غیر متوازن ہوتی ہے تو اس صورت حال میں ٹماٹر کھانا بہت اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹماٹر میں ایسی بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہے جو ہمارے جسم کو کسی بھی قسم کی خطرناک یا بیماری سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ ٹماٹر کے استعمال سے جسم میں ہارمونز کی سطح متوازن رہتی ہے۔

ایووکاڈو: جسم میں ہارمونز کے عدم توازن پر ایوکاڈو کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ایوکاڈو میں ایسے بہت سے عناصر پائے جاتے ہیں جو ہارمون کو چالو کرنے اور اس کی پیداوار کو درست کرنے کا کام کرتے ہیں۔

پالک: پالک کا استعمال جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ پالک میں آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں خون کی کمی دور کرنے کا کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی تحقیقوں اور مطالعات میں بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ پالک کا استعمال جسم میں ہارمونز کے عدم توازن کو درست کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

چقندر: چقندر میں موجود غذائی اجزاء جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ ہارمونز کے عدم توازن کے مسئلے کے لیے چقندر کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ چقندر کو آپ سلاد اور سبزی کی شکل میں خوراک میں شامل کر سکتے ہیں، ہارمونز کے عدم توازن سے بچنے کے لیے چقندر کا باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details