اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Symptoms of Pancreatic Cancer: جسم میں یہ تبدیلیاں پینکریٹک کینسر کی علامت ہوسکتی ہیں - Cancer is a deadly disease

جسم میں اچانک یہ تبدیلیاں پینکریٹک کینسر کی علامات ہو سکتی ہیں۔ جس کو نظر انداز کرنا صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

جسم میں یہ تبدیلیاں پینکریٹک کینسر کی علامات ہیں
جسم میں یہ تبدیلیاں پینکریٹک کینسر کی علامات ہیں

By

Published : Jan 10, 2023, 11:29 AM IST

حیدرآباد: پینکریٹک کینسر کو دنیا کا 12واں سب سے عام کینسر مانا جاتا ہے۔ ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ انٹرنیشنل کے مطابق، یہ مردوں میں 12واں سب سے عام کینسر ہے اور خواتین میں 11واں سب سے عام کینسر ہے۔ پینکریٹک کینسر، پینکریٹک کے خلیوں میں بنتا ہے، پینکریٹک پیٹ کا ایک عضو ہے جو آپ کے پیٹ کے نچلے حصے کے پیچھے میں واقع ہوتا ہے۔ پینکریٹک کینسر اس وقت ہوتا ہے جب پینکریٹک کے خلیات بے قابو ہو کر بڑھنے لگتے ہیں اور ٹیومر بن جاتے ہیں۔ شروعاتی دور میں اس کی کوئی علامات نظر نہیں آتی ہیں جس کی وجہ سے اس کی تشخیص میں تاخیر ہوتی ہے۔ حالانکہ جسم میں کسی بھی تبدیلی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ These changes in body are symptoms of pancreatic cancer

پینکریٹک کینسر کی علامات

پینکریٹک کینسر کی شروعاتی دور میں کوئی علامات نظر نہیں آتی ہے۔ اکثر و بیشتر اس کینسر کے پھیلنے کے بعد ہی کچھ علامات نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ علامات نہچے دئے گئے ان میں سے بھی کسی بھی علامات نظر انداز نہٰں کرنا چاہئے۔

ابتدائی مراحل میں نظر آنے والی سب سے عام علامات

صحیح پاخانہ کا نہیں ہونا پینکریٹک کینسر کی سب سے عام علامت سمجھا جاتا ہے جو کینسر کے ابتدائی مراحل میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ پاخانہ میں تبدیلی اس وقت ہوتی ہے جب کینسر پت نلی پر دباؤ بناتا ہے، اور آنتوں میں پت کے اخراج کو محدود کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے مریضوں کو یرقان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں ان کی جلد اور آنکھوں کا پیلا ہونا، گہرے رنگ کا پیشاب اور پیلا پاخانہ جیسی علامات ظاہر ہوتی ہے۔ These changes in body are symptoms of pancreatic cancer

پینکریٹک کینسر کی دیگر علامات

  • پینکریٹک کینسر کی سب سے عام علامات تھکاوٹ اور بیمار محسوس کرنا ہے
  • پیٹ کا درد ہونا
  • آنکھوں اور جلد کا پیلا ہونا
  • پیٹ میں سیال جمع ہونا
  • اچانک وزن میں کمی ہونا

تاہم، بیمار محسوس کرنا، پیٹ میں درد، یرقان کی علامات، وزن میں غیر واضح کمی دیگر بیماریوں کی بھی علامات ہو سکتی ہیں۔ اس کی شناخت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ڈاکٹر کے پاس جائیں اور اپنا مکمل معائنہ کروائیں۔

پینکریٹک کینسر کے خطرے والے عوامل

اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے کہ پینکریٹک کینسر کی صحیح وجوہات کیا ہیں۔ تاہم خطرے کے تمام عوامل کے بارے میں جاننا روک تھام یا بروقت علاج میں مدد کر سکتا ہے۔

  • تمباکو نوشی
  • ذیابیطس
  • پینکریٹائٹس کی تاریخ
  • جینیاتی سنڈروم کی خاندانی تاریخ
  • پینکریٹک کے کینسر کی خاندانی تاریخ
  • موٹاپا وغیرہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details