اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Fatty Food Cause Depression یہ 5 غذائیں آپ کی دماغی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں - Fatty food cause depression

ان 5 کھانوں کو بھول کر بھی اپنے خوراک میں شامل نہیں کریں۔ ورنہ انجائٹی اور ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہے۔ These 5 foods can harm your mental health

یہ 5 غذائیں آپ کی دماغی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں
یہ 5 غذائیں آپ کی دماغی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں

By

Published : Feb 11, 2023, 4:37 PM IST

حیدرآباد: ویسے تو خراب طرز زندگی اور کھانے کے برے عادات انسانی صحت کو مسلسل متاثر کررہا ہے، تاہم ان 5 کھانوں کو بھول کر بھی اپنے خوراک میں شامل نہیں کریں، ورنہ انجائٹی اور ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہے۔

کیفین: مزید کیفین کا استعمال کرنے سے آپ گھبراہٹ اور چڑچڑاپن جیسے مسئلے کے شکار ہوسکتے ہیں۔ زیادہ کیفین پینے سے آپ کی نیند پر بھی برا اثر پڑ سکتا ہے۔ آپ کی سلیپنگ پیٹرن جب ڈسٹرب ہوتا ہے تو آپ انجایٹی اور ڈپریشن کے شکار ہونے لگتے ہیں۔ اس لیے آپ کو کم مقدار میں کیفین کا استعمال کرنا چاہئے۔

زیادہ چکنائی والی غذائیں:

زیادہ چکنائی والی غذا کھانے سے ڈپریشن اور پریشانی کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ جب آپ زیادہ چکنائی والے غذاؤں کو اپنے خوراک میں شامل کرتے ہیں تو آپ کو کئی طرح کی پریشانیاں پیش آنے لگتی ہیں۔ جس میں ہائی بلڈ پریشر، شریانوں کا بند ہونا جسم میں فیٹ کا بڑھنا وغیرہ وغیرہ۔ حالانکہ جب شریانیں بند ہوجاتی ہیں تو آپ کے دماغ میں خون کا بہاؤ رک جاتا ہے، جس سے برین اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ زیادہ چکنائی والی غذاؤں کے کم استعمال سے بیماریوں کا خطرہ بھی کم رہتا ہے۔


الکحل: بہت زیادہ شراب پینا ڈپریشن اور پریشانی جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ جب آپ زیادہ شراب پیتے ہیں تو آپ کے جسم کا خون اور شوگر لیول بہت غیر متوازن ہو جاتا ہے، اس توازن کے بگڑنے سے آپ کے جسم میں ذہنی مسائل بڑھنے لگتے ہیں۔ خاص طور پر جب آپ خالی پیٹ شراب پیتے ہیں تو مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

پراسیسڈ فوڈ: پراسیسڈ فوڈز میں اکثر چینی، نمک اور غیر صحت بخش چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔ ان کا زیادہ استعمال چڑچڑاپن کا سبب بن سکتا ہے۔ بہت زیادہ چینی کا استعمال بے چینی سے منسلک ہوتا ہے. شوگر اور پراسیسڈ فوڈ پورے جسم اور دماغ میں سوزش کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

گلوٹن سے بھرپور کھانا: آج کل بازار میں گلوٹن سے بھرپور کھانا کھانے کا ایک بڑا رجحان ہے۔ تاہم، ان کا زیادہ استعمال آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ انزائٹی کے مسائل سے دوچار ہیں انہیں اپنے گلوٹن کی مقدار کو کم کرنا چاہئے۔ کم گلوٹن کی مقدار ذہنی استحکام فراہم کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details