اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Health Benefits of Figs انجیر کو بھگو کر کھانے کے حیرت انگیز فوائد

خشک انجیر ذائقے میں میٹھے ہوتے ہیں تاہم صحت کے کافی مفید ہوتے ہیں۔ انجیر میں چربی اور کولیسٹرول نہیں ہوتا ہے بلکہ اس میں بہت کم سوڈیم اور فائبر، کاربوہائیڈریٹ اور چینی کی متوازن مقدار ہوتی ہے۔

انجیر کو بھگو کر کھانے سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں
انجیر کو بھگو کر کھانے سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں

By

Published : Dec 3, 2022, 2:54 PM IST

حیدرآباد: خشک انجیر کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے لیکن کھانے میں نرم ہوتا ہے۔ انجیر میں چربی اور کولیسٹرول نہیں ہوتا ہے۔ اس علاوہ انجیر میں سوڈیم، فائبر، کاربوہائیڈریٹ اور چینی متوازن مقدار میں ہوتی ہے۔ رات میں بھگوئے ہوئے انجیر کا باقاعدگی سے استعمال صحت کے لیے کافی مفید ہوتا ہے۔ اگر آپ بھیگی ہوئی انجیر کے فوائد کے بارے میں نہیں جانتے ہیں تو ہمارے مضمون کو پڑھ کر کئی جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ جس میں بھیگی ہوئی انجیر سے صحت پر ہونے والے چند فوائد کے بارے میں بتائے گئے ہیں۔ There are amazing benefits of eating soaked figs

انجیر کو پانی میں بھگونے کا طریقہ

  • خشک انجیر کے 2-4 ٹکڑے لیں۔
  • پانی سے بھرا ہوا ایک چھوٹا سا پیالہ لیں۔ اس میں انجیر کے ٹکڑے ڈال دیں اور رات بھر بھگونے دیں۔
  • صبح پانی نکال لیں۔
  • بھیگی ہوئی انجیر کو خالی پیٹ کھائیں۔ آپ شہد کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔

بھگوئے ہوئے انجیر کھانے کے حیرت انگیز فائدے

بھگوئے ہوئے انجیر قبض کو روکتا ہے، صبح کے وقت انجیر کھانے سے قبض کے مسئلے سے نجات ملتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انجیر میں فائبر ہوتے ہیں، جو آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس سے آپ کا نظام ہاضمہ بھی صحت مند رہتا ہے۔ There are amazing benefits of eating soaked figs

انجیر ہڈیوں کو صحت مند رکھتا ہے

انجیر میں کیلشیم بھی بھرپور ہوتا ہے جو کہ صحت مند ہڈیوں کے لیے ضروری ہے۔ ہمارا جسم خود کیلشیم پیدا نہیں کرتا، اس لیے ایسی غذاؤں کا استعمال ضروری ہے جو ہمارے جسم کو کیلشیم فراہم کر سکے۔ انجیر کے علاوہ، کیلشیم کے دوسرے اچھے ذرائع میں سویا، دودھ اور سبز پتوں والی سبزیاں شامل ہیں۔

وزن میں کمی

انجیر میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، جو انہیں آپ کی خوراک میں شامل کرنے کے لیے ایک بہترین غذا بناتی ہے۔ صبح کے وقت آپ کھانے کے ساتھ ساتھ بھوک اور پیاس کو مٹانے کے لیے بھگوئے ہوئے انجیر بھی کھا سکتے ہیں۔ There are amazing benefits of eating soaked figs

انجیر بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا

انجیر میں کلوروجینک ایسڈ اور پوٹاشیم ہوتا ہے جو آپ کے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین غذا ہے جو ذیابیطس کے مریض ہیں یا اپنے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

تولیدی صحت

انجیر میں موجود زنک، مینگنیج، میگنیشیم اور آئرن جیسے معدنیات خواتین کی تولیدی صحت کے لیے اچھے ہیں۔ اس کو کھانے سے آپ کے جسم کو ہارمونل عدم توازن اور رجونورتی کے بعد کے مسائل سے تحفظ ملتا ہے۔ انجیر پی ایم ایس کے مسئلے کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ There are amazing benefits of eating soaked figs

ABOUT THE AUTHOR

...view details