اردو

urdu

By

Published : Mar 31, 2022, 6:38 PM IST

ETV Bharat / sukhibhava

TB Patients Increased Since Coronavirus: کورونا وبا کے بعد سے ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ

کورونا وبا کے بعد سے ٹی بی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ TB Patients Increase Since Coronavirus ہوا ہے، 'ٹی بی دنیا کے سب سے مہلک امراض میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں لوگ اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

کورونا وبا کے بعد سے ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ
کورونا وبا کے بعد سے ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ تپ دق اور سانس کے امراض کے پروفیسرز نے تپ دق کے سنگین اثرات کے حوالے سے آج بتایا کہ 'ٹی بی دنیا کے سب سے مہلک امراض میں سے ایک TB is world's deadliest disease ہے اور دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں لوگ اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

عالمی وبا کورونا نے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ میں برسوں کی پیش رفت کو الٹ دیا ہے۔ عوامی سطح پر اب ٹی بی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور معالجین کو ٹی بی کے علاج سے اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

اے ایم یو کے شعبہ تپ دق اور سانس کے امراض کے پروفیسرز نے بتایا کہ کچھ علامات کے ذریعے ٹی بی کا پتہ لگایا جاسکتا ہے حالانکہ علامات عام طور پر ابتدائی مرحلے میں نظر نہیں آتی ہے تاہم ابتدائی مرحلے میں ہی اس بیماری کا تشخیص ہو جانے پر اس کا علاج آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ٹی بی کے علاج کے لیے جے این ایم سی میں دستیاب جدید ترین سہولیات پر بھی بات کی۔

ویڈیو
وہیں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر نفیس احمد خان نے کہا کہ ٹی بی کی روک تھام کے لیے جتنی دوائیاں آرہی ہیں اتنی ہی بیماری بڑھتی چلی جارہی ہے، حکومت کی جانب سے بھی مختلف اچھی اچھی اور مہنگی دوائیاں مفت دستیاب کرائی جارہی ہیں، مختلف جانچ اور اس کا علاج بھی مفت کیا جا رہے ہیں اس کے باوجود بھی دن بدن بیماری بڑھتی چلی جارہی ہے۔ اس بیماری پر قابو پانے کے لئے جو سب سے اہم چیز سامنے آرہی ہے وہ عوام کو بتانا ہے، سمجھانا ہے کہ یہ بیماری کیا ہے کیسے ایک سے دوسرے میں پھیلتی ہے، اگر خاندان میں کسی ایک شخص کو ہو جاتی ہے تو وہ دیگر افراد سے دور رہے اور ماسک لگا کر رہے اور اس کی جانچ کرا کر فورا علاج TB Patients Increase Since Coronavirus کروائے۔

مزید پڑھیں:


پروفیسر شمیم نے مزید بتایا کورونا وبا کے دوران ٹی بی کے مریض گھر سے باہر نہیں آ پائے، وہ اپنا علاج نہیں کرا پائے، کیونکہ کورونا وبا کی پہلی اور دوسری لہر میں ٹی بی کی او پی ڈی اسپتالوں میں بند رہی تھی جس کی وجہ سے مریض اپنا وقت پر علاج نہیں کرا پائے جس سے کورونا کے مریضوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details