حیدرآباد: آج کل کے مصروف طرز زندگی اور غلط خوراک کی وجہ سے دل سے متعلق امراض کا خطرہ کافی بڑھ گیا ہے۔ ان بیماریوں کا سامنا تب کرنا پڑتا ہے جب دل تک خون اور آکسیجن کی مناسب مقدار نہیں پہنچتی ہے۔ شریانوں میں کولیسٹرول جمع ہونے کی وجہ سے دل کی بیماری جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دل سے متعلق کسی بھی قسم کی بیماری ہو تو اس کی علامات جسم کے دوسرے حصوں پر ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ تو آئیے اس مضمون کے ذریعے جانتے ہیں کہ دل سے متعلق امراض کی علامات جسم کے کن حصوں میں ظاہر ہوتی ہے۔
بدہضمی کا مسئلہ: دل سے متعلق امراض کی ایک اہم علامت بدہضمی کا احساس ہے۔ لوگ اکثر بے چینی کو بدہضمی سے جوڑتے ہیں اور اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ اگر آپ سینے اور پیٹ میں جلن کے ساتھ بے چینی محسوس کررہے ہیں تو یہ دل سے متعلق امراض کی نشاندہی کرتا ہے۔ بعض اوقات معدے سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے بھی اس قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ مسئلہ کئی دنوں تک برقرار رہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
سینے میں جکڑن: سینے کے چارو اور بھاری پن یا جکڑن کا احساس دل سے متعلق بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔ سینے میں بھاری پن، جکڑن اور دباؤ کا احساس ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات کے طور پر دیکھی جاتی ہیں۔ اگر آپ کے سینے میں درد بہت بڑھ گیا ہے اور ناقابل برداشت ہے، تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنا چاہئے۔
جبڑے اور گردن کے ارد گرد درد
دل کا دورہ پڑنے پر نہ صرف سینے میں درد ہوتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے جسم کے دیگر حصے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اگر آپ بغیر کسی وجہ کے اپنے جبڑے یا گردن کے ارد گرد درد محسوس کر رہے ہیں، تو آپ فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔