شیو پوری: بھارت میں کورونا وبا کے کیسز میں مسلسل ہورہے اضافے کے درمیان اب جانوروں میں سوائن فلو کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے شیو پوری شہر میں سوئروں میں سوائن فلو کا معاملہ سامنے آیا ہے، ویٹرنری ڈپارٹمنٹ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سی تموری نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں کچھ خنزیروں میں سوائن فلو کے رپورٹس مثبت آئے ہیں۔ جس کے بارے میں ضلع انتظامیہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ انسانوں میں بھی سوائن فلو پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔ Swine flu case in pigs Shivpuri
وہیں گزشتہ روز تمل ناڈو کے جنگل میں 21 جنگلی سور مردہ پائے گئے تھے۔ بڑی تعداد میں جنگلی سوئروں کے مرنے کے بعد محکمہ جنگلات نے اندرونی جنگلاتی علاقوں میں مرے ہوئے سوئروں کی لاشوں کی تلاشی کے لیے (اے پی ڈبلیو) کو تعینات کیا ہے۔ ایم ٹی آر کے عہدیداروں نے منگل کو میڈیا کے نمائندوں سے بتایا کہ پانچ جنگلی سوئر آج مردہ پائے گئے ہیں اور اس کی وجہ افریقن سوائن فلو (اے ایس ایف) کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ Swine flu case in pigs Shivpuri