گجرات: وڈودرا میں سات سال میں پہلی بار سوائن فلو کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ صحت کے حکام نے یہ اطلاع دی ہے اور بتایا کہ یہ معاملہ ایک حاملہ خاتون میں پیش آیا ہے۔ مریض کا فی الحال وڈودرا کے سرکاری اسپتال میں H3N1 انفلوئنزا کا علاج کیا جارہا ہے۔ دو دن پہلے خاتون کو نزلہ، کھانسی اور تیز بخار کی حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر اومان بیلم نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ واگھودیا علاقے سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خاتون کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے اور گزشتہ تین دنوں سے اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہ 22 ہفتوں کی حاملہ ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ تیزی سے صحت یاب ہو جاتی ہے تو اسے دو دن کے بعد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔