اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Fruits Help Regain Strength: سپر فروٹ جو دوبارہ توانائی بخشنے میں مدد گار - کیوی کا پھل ڈینگو بخار میں مفید

وائرل بخار اب کسی خاص موسم کا محتاج نہیں ہے جس کی وجہ سے بخار کی دیگر قسم کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وائرل بخار سے تیزی سے شفا یابی کے لیے قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے ایسی غذا کو اپنی خوراک میں شامل کریں جو وٹامنز اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہوں۔

سپر فروٹ جو دوبارہ توانائی بخشنے میں مدد گار
سپر فروٹ جو دوبارہ توانائی بخشنے میں مدد گار

By

Published : Nov 26, 2022, 11:36 AM IST

حیدرآباد: وائرل بخار اب کسی خاص موسم کا محتاج نہیں ہے جس کی وجہ سے بخار کی دیگر قسم کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حالانکہ اس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کئی طرح کی اقدامات کررہا ہے تاہم کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ super fruit that helps re-energize

طبی ماہرین کے مطابق وائرل بخار سے تیزی سے شفا یابی کے لیے قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے ایسی غذائیں اپنے خوراک میں شامل کریں جو وٹامنز اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہوں۔ اگرچہ مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہونے اور پانی کی کمی کو روکنے کے لیے مناسب آرام کریں اور کثیر مقدار میں سیال کو پئیں، تاہم کچھ سپر فوڈز ایسے بھی ہیں جو وائرل بخار سے نجات اور کھوئی ہوئی طاقت کو دوبارہ حاصل کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ ان میں سے چند اہم پھل درج ذیل ہیں۔ super fruit that helps re-energize

کیوی: مختلف مطالعات کے مطابق، کیوی کا پھل ڈینگو بخار اور اس کے ساتھ ہونے والے دیگر علامات پر مضبوط علاج کا اثر رکھتا ہے۔ اس میں کثیر تعداد میں کاپر ہوتا ہے جو کہ صحت مند سرخ خون کے خلیات کی پیداوار اور انفیکشن کے خلاف مزاحمت کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔ اس میں پوٹاشیم، وٹامن ای اور وٹامن اے بھی بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے، جو جسم کے الیکٹرولائٹ توازن کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے کیوی میں وٹامن سی کی اچھی مقدار ہوتی ہے اور قدرتی قوت مدافعت موسمی بیماریوں سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ super fruit that helps re-energize

انار: انار میں آئرن کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو خون میں پلیٹلیٹ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے، انار کا استعمال جسم پر مجموعی طور پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ جو تھکاوٹ اور تھکن کا مقابلہ کرتا ہے، جبکہ ڈینگو بخار میں تھکاوٹ اور تھکن کئی ہفتوں تک برقرار رہتا ہے۔ super fruit that helps re-energize

مالٹا: کھٹی پھل ڈینگو کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ مالٹا میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ ڈینگو انفیکشن کے مریض پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اور مالٹا جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ سے لڑنے اور قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ایک سادہ کپ مالٹے کا جوس مریض کے روزمرہ کے کھانے میں شامل کرنے سے اس کے مدافعتی نظام کو نمایاں طور پر تقویت ملتی ہے۔ super fruit that helps re-energize

پپیتا: پپیتا کا عرق ہاضمے کے لیے بہتر مانا جاتا ہے۔ ہاضمے کے دیگر مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔ پپیتے کے پتے ڈینگو کے بخار سے لڑنے کے لیے انتہائی تجویز کردہ علاج ہیں اور بڑے پیمانے پر کھائے بھی جاتے ہیں۔ پپیتے کے پتوں کا جوس پلیٹلیٹ کی تعداد کو بڑھا کر ڈینگو کے علاج میں مدد کرتا ہے۔ super fruit that helps re-energize

مزید پڑھیں:

ناریل کا پانی: یہ پانی کا قدرتی ذریعہ ہے جو ضروری معدنیات اور الیکٹرولائٹس فراہم کرتا ہے۔ زیادہ تر معاملات میں ڈینگو کے بعد پانی کی کمی ہوتی ہے اور ناریل کے پانی میں مناسب معدنیات اور نمکیات ہوتے ہیں جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔ جلد صحت یاب ہونے کے لیے بہت زیادہ سیال کھانے کی سفارش کی جاتی ہے اور ناریل کا پانی ضروری اور آسانی سے دستیاب سیالوں میں سے ایک ہے جو جسم کو تیزی سے ٹھیک ہونے میں مدد کرتا ہے۔ super fruit that helps re-energize

ڈریگن فروٹ: طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس، اعلیٰ فائبر اور آئرن مواد سے بھرے ہونے کے ساتھ، یہ وٹامن سی کا بھی بھرپور ذریعہ ہے۔ یہ مریضوں کی سیلولر قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور ڈینگو بخار سے بچاتا ہے۔ super fruit that helps re-energize

ABOUT THE AUTHOR

...view details