اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

سکھی بھوا ویلنس پروگرام: قدرتی علاج کے ذریعہ صحتمند رکھنے کی منفرد کوشش

حیدرآباد کے رامو جی فلم سٹی میں سکھی بھوا ویلنس میں لوگوں کو ادویات کے کم از کم استعمال اور قدرتی علاج و معالجے کے ذریعہ صحت مند رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سکھی بھوا ویلنیس میں جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے کئی طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ ہمارے ماہرین بتاتے ہیں کہ سکھی بھوا ویلنس میں چلائے جانے والے مختلف پروگراموں میں مختلف علاج و معالجے کی مدد سے انسان مختلف جسمانی اور ذہنی بیماری پر قابو پا سکتا ہے۔

By

Published : Sep 29, 2020, 7:30 PM IST

سکھیبھوا ویلنس
سکھیبھوا ویلنس

کہتے ہیں کہ خدا کی قدرت میں شفا ہے اور یقینا اس بات سے کوئی انکار بھی نہیں کرسکتا، اس لیے حیدرآباد کے رامو جی فلم سٹی میں واقع سکھی بھوا ویلنیس میں قدرت کی اسی توانائی کے ذریعہ آپ کو صحتمند، جوان اور شفایاب رکھنے کا کام کیا جائے گا۔ سکھی بھوا ویلنیس میں ادویات کے کم از کم استعمال سے اور روایتی علاج و معالجے کی مدد سے آپ کی جسمانی، دماغی اور روحانی تندرستی کو مکمل طور پر بہتر بنانے کی کوشش کی جائیگی ۔

سکھیبھوا ویلنس

سکھیبھوا کی ڈائریکٹر ارچنا میمگین نے اس انوکھے اقدام کے بارے میں ہمیں مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس طریقہ علاج کی خاصیت یہ ہے کہ ہم نے جسم کے مختلف اقسام اور بیماریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے لوگوں کو شفایاب کرنے کے لیے قدرتی علاج پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر ارچنا میمگین نے بتایا کہ سکھی بھوا ویلنیس نہ صرف آپ کو ایک بہتر علاج مہیا کروائے گا بلکہ آپ کے جسم کو تمام زہریلے مادوں سے نجات دلانے کی بھی ہم بھرپور کوشش کرتے ہیں، تاکہ آپ اس علاج سے فائدہ اٹھا سکیں اور یہ آپ کی زندگی میں نئی توانائی بھردے۔ علاج شروع کرنے سے پہلے کسی بھی شخص کے جسم کا معائنہ کرکے اور اس کے مسائل کو تفصیل سے سمجھنے کے بعد ایک مناسب پروگرام کی منصوبہ کی جاتی ہے۔ اس کے بعد ضرورت کے مطابق ہی ہم مریض کو علاج اور غذا کا شیڈول بناتے ہیں اور اس حساب سے ہی یوگا کی تجویز کرتے ہیں۔ ہم یہاں مریضوں کی ہاضمہ کی پریشانیوں، تناؤ، انسومنیا، خوبصورتی سے متعلق مسائل اور جسم اور دماغ کے مابین توازن کو ذہن میں رکھتے ہوئے علاج کے قدرتی اور قدیم روایتی طریقوں کے ذریعہ علاج و معالجہ کیا جاتا ہے۔ تھیراپی میں درکار سیشن کی مدت اور تعداد کا فیصلہ فطرت اور مسائل کے مطابق کیا جاتا ہے۔ نیز، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کسی شخص کا کھانا اس کے دماغ کو متاثر کرتا ہے لہذا، تھیراپی کے دوران ایک خاص خوراک کے بارے میں بھی تجویز کی جاتی ہے۔ علاج کے دوران ایک خصوصی غذا کی پابندی لازمی ہے۔

سکھیبھوا ویلنس

سکھی بھوا ویلنیس میں جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے کئی طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ سکھیبھوا ویلنس میں چلائے جانے والے مختلف پروگراموں میں مختلف علاج معالجے کی مدد سے انسان مختلف جسمانی اور ذہنی بیماری پر قابو پا سکتا ہے۔

1. ''مناہترپتی': تناؤ کو قابو میں رکھنے والا خاص پروگرام

یہ ایک کلیئہ نقطہ نظر کو اپناتا ہے جو جسم کو تناؤ سے پاک کرنے اور جسم، دماغ اور روح کی فطری صلاحیت کو واپس لانے کے لیے قدرتی علاج اور یوگا آسن کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے انسان صحت مند طرز زندگی کو حاصل کرنے، تناؤ کو کم کرنے، مثبت خیالات رکھنے اور زندگی میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی طرف آسانی سے اپنی توجہ مبذول کرسکتا ہے۔

2. "سنیدرا": نیند آنے کا پروگرام

یہ روایتی آیورویدک علاج اور قدرتی علاج کا مرکب ہے۔ اس پروگرام میں قدرتی علاج، طرز زندگی سے متعلق مشاورت، جڑی بوٹیوں اوربہتر غذائی اجزاء، ہائیڈرو ایرومیٹک امیرژن شامل ہیں۔ اس علاج کے ذریعہ انسان آسانی سے بغیر کسی تناؤ کے اچھی نیند سو سکتا ہے۔

سکھیبھوا ویلنس

3. "سنجیونی": درد کو قابو میں کرنے والا پروگرام

سنجیونی کئی طرح کے قدرتی علاج اور یوگا آسن کے آمیزش کا نام ہے۔ اس علاج سے جسم کو درد سے نجات حاصل ہوتا ہے اور انسان خود کو تر و تازہ محسوس کرتا ہے۔ ڈائیٹ مینجمینٹ بھی اس پروگرام میں کلیدی رول ادا کرتا ہے۔ یہ تھیراپی درد کو کم کرنے، ہڈیوں کو مضبوط کرنے، گردن میں موجود اکڑن کو کم کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

4 "سمامکروتھی": جسم اور دماغ کو سکون دینے والا پروگرام

یہ روایتی آیوروید اور قدرتی علاج کا ایک مرکب ہے۔ اس پروگرام کا مقصد جسمانی ، نفسیاتی اور روحانی تندرستی کو فروغ دینا ہے تاکہ آرام اور سکون حاصل ہوسکے۔ اس سے جسم کو زہریلے مادوں سے نجات حاصل ہوتی ہے اور اچھی نیند بھی آتی ہے۔

5. "لوانیا": خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے تھیراپی

یہ تھراپی روایتی، جڑی بوٹیوں اور قدرتی اجزاء کا مرکب ہے۔یہ جلد کے داغوں کو کم کرنے، جلد مین نمی برقرار رکھنے اور جسم میں لچک کو بحال کرنے میں مدد کرتی ہے۔ساتھ میں اس تھراپی سے جلد کا قدرتی رنگ اور چمک بڑھ جاتاہے۔یہ جلد کی صفائی اور ٹاکسن سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

6. "پرسانا": جذباتی توازن کو قابو میں رکھنے کے لیے پروگرام

قدرتی علاج، آیورویدک علاج اور یوگا آسن کے ذریعہ جسمانی صحت، ذاتی سکون دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس علاج کی مدد سے نفسیاتی اور روحانی توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

7. "تنو بھاوتی": وزن کم کرنے کا پروگرام

اس پروگرام میں مریض کواپنے خوراک میں صحتمند غذا اور یوگا کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ساتھ آیورویدک علاج اور قدرتی علاج کی مدد سے جسم کے تال میل کو بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس تھراپی میں استعمال ہونے والے غذائی اجزاء میں وٹامنز بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو تغذیہ اور سم ربائی میں مدد دیتے ہیں۔طرز زندگی میں اچھی عادتیں اور اچھی غذا بھی اس تھراپی کا حصہ ہیں۔ تھراپی کا بنیادی مقصد وزن کو کم کرنا ، توانائی کو فروغ دینا اور ٹاکسن کو ختم کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details