حیدرآباد: 'نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن' میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سرجری کے وقت گردے میں موجود چھوٹی پتھری کو ہٹانا لازمی ہے کیونکہ گردے کی چھوٹی پتھری کو وہاں چھوڑنا پیچیدگیوں کا سبب بنتا ہے۔ Small kidney stones causes complications
تحقیق کے مطابق عام طور پر 6 ملی میٹر سے کم قطر کی پتھری جو آپریشن کا بنیادی ہدف نہیں ہوتی ہے، اسے عموماً نہیں ہٹایا جاتا، اس کے برعکس "ثانوی" پتھری کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ وہ کے پیشاب کے راستے نکل جائے۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن سکول آف میڈیسن کے یورولوجسٹ مصنف ڈاکٹر میتھیو سورینسن کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے پہلے، طبی نظریات کافی ملے جلے تھے کہ آیا ان پتھروں میں سے کچھ کا علاج کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ "زیادہ تر معالجین پتھر کے سائز کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا ان کا علاج کیا جانا چاہے یا نہیں۔ ایسی صورت حال میں لوگ اکثر چھوٹی پتھریوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران چھوٹے پتھریوں کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ یہ مستقل میں پریشانی پیدا کرتی ہیں۔
محقیقین نے 75 مریضوں کا مطالعہ کیا جن کا 2015 سے 2021 تک ایک عرصے کے دوران متعدد اداروں میں علاج کیا گیا۔ تقریباً نصف مریضوں کا صرف بڑی پرائمری پتھری کا علاج ہوا تھا، جب کہ دیگر کی ابتدائی اور ثانوی پتھری نکال دی گئی تھی، لیکن جو چھوٹی پتھریاں نہیں نکالی گئی تھیں، سی ٹی اسکین سے پتہ چلا ہے کہ بعد میں وہ پتھری بڑھ گئی ہے۔