اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

COPD Disease: پھیپھڑوں کے خراب ہونے کی چند علامات - Smoking can damage the lungs

کرانک آبسٹرکٹیو پلمونری بیماری کو COPD کہا جاتا ہے۔ اس مسئلے میں پھیپھڑوں کی ہوا کی نلی سکڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Smoking can damage the lungs

پھیپھڑو کے خراب ہونے کے چند علامات
پھیپھڑو کے خراب ہونے کے چند علامات

By

Published : Nov 21, 2022, 12:38 PM IST

حیدرآباد: کرانک آبسٹرکٹیو پلمونری بیماری کو COPD کہا جاتا ہے۔ اس مسئلے میں پھیپھڑوں کی ہوا کی نلی سکڑ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو کاربن ڈائی آکسائیڈ جسم کے اندر سے باہر نہیں نکل پاتا ہے۔ Some symptoms of lung damage

طویل مدت سے کھانسی: بلغم کی ضرورت سے زیادہ پیداوار، سانس کی قلت، تھکاوٹ، وزن میں غیر واضح کمی COPD کی کچھ عام علامات ہیں۔ اگر سی او پی ڈی کی علامات کا بروقت پتہ چل جائے تو اس بیماری کا علاج ممکن ہے۔ سی او پی ڈی کے مسئلے میں مبتلا افراد میں دل سے متعلق امراض، پھیپھڑوں کے کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ Some symptoms of lung damage

مردوں کے مقابلے خواتین میں اس بیماری کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ خواتین کے پھیپھڑے مردوں کے مقابلے چھوٹے ہوتے ہیں اور وہ سگریٹ یا دیگر قسم کے دھوئیں کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ ایسٹروجن پھیپھڑوں سے متعلق بیماریوں کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ادویات، آکسیجن تھراپی وغیرہ سے اس بیماری کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ Some symptoms of lung damage

COPD کی علامات عام طور پر تب ظاہر ہوتی ہے جب پھیپھڑوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔ اگر کوئی مسلسل سگریٹ نوشی کرتا رہے تو وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ اور بھی تیز رفتار سے بڑھنے لگتا ہے۔ COPD کے مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کی علامات کو بروقت پہچان لیں تاکہ اس بیماری کا علاج کیا جا سکے۔ آئیے COPD کی علامات اور وجوہات کے بارے میں جانتے ہیں۔ Some symptoms of lung damage

کرانک کف:

COPD کی ایک اہم علامات، طویل عرصے تک کھانسی یا بلغم کا ہونا ہے۔ سی او پی ڈی کے مسئلے کی وجہ سے ایک شخص کو دن بھر مسلسل کھانسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عام طور پر اگر آپ میں بلغم کا مسئلہ 4 سے 8 ہفتوں تک رہتا ہے، تو یہ COPD کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ Smoking can damage lungs

پیلا یا سبز بلغم:

COPD کی ایک اور اہم علامت تھوک کی ضرورت سے زیادہ پیداوار ہے۔ اگر آپ کے بلغم کا رنگ پیلا یا سبز نظر آتا ہے تو یہ انفیکشن کی نشاندہی کرتا ہے۔ Smoking can damage lungs

COPD کی تیسری اہم علامت سانس لینے میں دشواری ہے:

اگر آپ لمبے عرصے تک چلنے کے بعد یا زینہ چڑھنے کے بعد سارا دن تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کے پھیپھڑے کمزور ہو رہے ہیں۔

وزن میں کمی:

COPD کی چوتھی بڑی وجہ وزن میں کمی ہے۔ اگر آپ کا وزن بغیر کسی وجہ کے مسلسل کم ہو رہا ہے تو ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

COPD کی وجوہات

سی او پی ڈی کا خطرہ ان لوگوں میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے جو سگریٹ یا تمباکو زیادہ مقدار میں لیتے ہیں، جب کہ اس کی ایک اور بڑی وجہ آلودگی، دھواں یا کیمیکلز کا استعمال ہو سکتا ہے۔

اگر آپ طویل عرصے سے سگریٹ نوشی کر رہے ہیں تو آپ کو COPD کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ سگریٹ آپ جتنی زیادہ مقدار لینگے، اتنا ہی زیادہ COPD کے خطرے میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ جو لوگ سگار یا گانجہ پیتے ہیں انہیں بھی اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دمہ کے مریض:

دمہ کے مریضوں کو بھی COPD کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو دمہ ہے اور آپ سگریٹ نوشی بھی کرتے ہیں تو COPD کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

دھول اور کیمیکلز کے ساتھ رابطے میں رہنا: جو لوگ دھول اور کیمیکلز کے ساتھ لمبے عرصے تک رابطے میں رہتے ہیں، انہیں بھی COPD ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ Smoking can damage lungs

COPD کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں

سانس کے انفیکشن:

سی او پی ڈی کے مسئلے میں مبتلا افراد کو زکام، فلو اور نمونیا آسانی سے ہو جاتا ہے۔ سی او پی ڈی کے ساتھ ساتھ سانس کے انفیکشن کی وجہ سے پھیپھڑوں کے ٹشوز کو نقصان پہنچنا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مریض کی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔

دل سے متعلق مسائل:

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ COPD میں مبتلا مریضوں کو دل سے متعلق امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم اس کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔

پھیپھڑوں کا کینسر:

COPD کے مریضوں میں پھیپھڑوں کا کینسر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ Smoking can damage lungs

ڈپریشن:

COPD میں مبتلا لوگوں کو کوئی بھی کام کرتے وقت سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت سے لوگ اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے دوران ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

COPD سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں

کچھ طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ اس بیماری کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔ COPD کے زیادہ تر معاملات ان لوگوں میں دیکھے جاتے ہیں جو بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اس بیماری سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سگریٹ نوشی کو فوراً ترک کر دیا جائے۔ COPD کی ایک اور اہم وجہ دھول اور کیمیکلز کی رابطے میں ضرورت سے زیادہ وقت گزارنا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنا خاص خیال رکھیں اور ایسے آلات کا استعمال کریں تاکہ آپ اپنے نظام تنفس کو محفوظ رکھ سکیں۔Smoking can damage lungs

ABOUT THE AUTHOR

...view details