حیدرآباد: آج کل اکثر لوگ آپ کو یہ بات کرتے ہوئے دکھ جائیں گے کہ ان کی زندگی میں کتنا تناؤ ہے۔ ان کی گفتگو میں کئی بار اس بات کا تذکرہ بھی آپ نے سنا ہوگا کہ وہ تناؤ سے پاک زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں حالانکہ ہر کوئی تناؤ سے پاک زندگی گزارنا چاہتا ہے لیکن ہماری کچھ عادتیں ہمیں تناؤ سے پاک زندگی گزارنے سے دور رکھتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی تین اصول بتانے جارہے ہیں جو آپ کو ذہنی تناؤ سے پاک زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرے گی۔
تناؤ سے پاک زندگی کیوں ضروری ہے؟
جب آپ تناؤ میں رہتے ہیں تو آپ زندگی میں کسی بھی چیز سے لطف اندوز نہیں ہو پاتے جس سے آپ کی ذہنی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ تاہم جب آپ تناؤ سے پاک زندگی گزارنے لگتے ہیں تو آپ کی ذہنی صلاحیت خود بخود بڑھ جاتی ہے۔ آپ اپنی ذہنی صلاحیت میں اضافہ کرکے، آپ اپنی زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکیتے ہیں۔ یہی نہیں، تناؤ آپ کی جسمانی صحت کو بھی بہت متاثر کرتا ہے۔ اس لیے اچھی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے تناؤ سے پاکزندگی گزارنا ضروری ہے۔
جو ہوا ہی نہیں اس پر زیادہ غور نہ کریں
تناؤ کی سب سے بڑی وجہ ہماری ضرورت سے زیادہ سوچنا ہے۔ اکثر ہم ایسی بہت سی چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں، جو کبھی بھی نہیں ہوئیں۔ ایسی صورت حال میں ہمارا دماغ اکثر دباؤ میں رہتا ہے۔ فرض کریں کل آپ کا امتحان ہے، آپ نے بہت محنت کی ہے، لیکن پھر بھی آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر وہ پاس نہیں ہوئے تو اپنے والدین کو کیا کہیں گے۔ ایسی صورت حال میں امتحان کا نتیجہ آنے سے پہلے ہی آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ اس لیے اپنے ذہن میں حالات پیدا کرنا بند کریں۔