اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Viral Fever Home Remedies وائرل بخار سے بچنے کے چند گھریلو نسخے - Viral Fever Home Remedies

موسم سرما میں وائرل بخار عام مسئلہ ہوتا ہے، جو ہماری صحت کو بری طرح سے متاثر کرتے ہیں تاہم کچھ گھریلو نسخے اپنا کر اس وائرل بخار سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ جو مندرجہ ذیل ہیں۔

وائرل بخار سے بچنے کے چند گھریلو نسخے
وائرل بخار سے بچنے کے چند گھریلو نسخے

By

Published : Dec 23, 2022, 11:14 AM IST

حیدرآباد:موسم سرما ہمارے طرز زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کردیتا ہے۔ بدلتے موسم ہماری صحت کو بھی بری طرح سے متاثر کرتے ہیں، سردی کے موسم میں ہم کئی بیماریوں کی زد میں بھی آتے ہیں۔ جن لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے وہ اس بدلتے موسم میں ہونے والے بیماریوں کی زد میں آسانی سے آ جاتے ہیں۔ اس موسم میں وائرل بخار ایک عام مسئلہ ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی اس موسم میں ہونے والے وائرل بخار کی زد میں آچکے ہیں تو اس مضمون کے ذریعے کچھ ایسے گھریلو نسخے بتائے گئے ہیں۔ جن کی مدد سے آپ وائرل بخار سے جلد از جلد نجات پا سکتے ہیں۔ Some home remedies to avoid viral fever

ادرک:

ادرک کا اثر گرم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں اس کا استعمال کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر آپ نزلہ، زکام اور بخار سے پریشان ہیں تو اس سے نجات پانے کے لیے ادرک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ادرک سے بنی چائے، اس کا کاڑھا یا ادرک کو شہد میں ملا کر پینے سے آپ کو کئی طرح کے مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔

دال چینی:

نزلہ، کھانسی، زکام اور بخار کی وجہ سے گلے میں درد اور جسم میں درد کا مسئلہ ہے تو ایسی صورتحال میں دال چینی میں پائے جانے والے غذائی اجزاء آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ دال چینی کے پاؤڈر کو پانی میں ابال کر پھر چھان لیں اور پھر نیم گرم ہونے پر اس کا استعمال کریں۔ Some home remedies to avoid viral fever

تلسی:

تلسی میں کئی ادویات پائے جاتے ہیں۔ اس کا استعمال وائرل انفیکشن کو روکنے میں مددگار ہوتا ہے۔ اسے پینے کے لیے تلسی کے پتوں کو پانی میں ابالیں اور پھر اس پانی کو چھان کر پی لیں۔

مزید پڑھیں:Turmeric Milk Useful in Cold: ہلدی کا دودھ سردیوں میں صحت کیلئے فائدہ مند

اجوائن:

اجوائن، باورچی خانے میں پایا جانے والا ایک خاص قسم کا مسالہ ہے جس میں کئی دواؤں کی خصوصیات پائی جاتی ہے۔ اجوائن پیٹ کے درد میں آرام دینے کے علاوہ بخار میں بھی آرام دیتی ہے۔ اس کے لیے اجوائن کو پانی میں ابالیں اور چھان لیں اور جب یہ پانی نیم گرم ہو جائے تو پی لیں۔ Some home remedies to avoid viral fever

ABOUT THE AUTHOR

...view details