حیدرآباد: ملک میں ڈینگو بخار کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ڈینگو بخار سے متاثر ہوتے ہیں اور کئی لوگوں کی موت بھی ہوجاتی ہے۔ مانسون کی آمد کے ساتھ ہی بھارت میں ڈینگو کے کیسز میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔ اور رفتہ رفتہ اس بیماری میں مزید اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس لیے اس بیماری میں تیزی سے شفا یابی اور قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ صحت بخش غذا کا استعمال کیا جائے اور ایسی غذا کا استعمال کیا جائے جو وٹامنز اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہوں۔ Some fruits are useful in dengue fever
ڈینگو کے مریضوں کو تیزی سے صحت یاب ہونے کے لیے مناسب آرام کرنے اور کافی مقدار میں سیال پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، لیکن کچھ فوڈز ایسے بھی ہیں جو کھوئی ہوئی طاقت کو حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ڈینگو کی صورت میں ان پھلوں کا کثرت استعمال کربا چاہئے تاکہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔ Some fruits are useful in dengue fever
کیوی
مختلف مطالعات کے مطابق، کیوی پھل ڈینگو بخار اور اس کے ساتھ ہونے والے دیگر علامات پر مضبوط علاج کے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس پھل میں کاپر ہوتا ہے، جو خاص طور پر صحت مند سرخ خون کے خلیات کی پیداوار اور انفیکشن کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے اہم ہے۔ یہ پوٹاشیم، وٹامن ای اور وٹامن اے کا بھی بھرپور ذریعہ ہے جو جسم کے الیکٹرولائٹ توازن کو برقرار رکھتا ہے۔ ہم قوت مدافعت کے بارے میں بھی بات کر سکتے ہیں کیونکہ کیوی میں وٹامن سی کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو ڈینگو سے لڑنے میں کافی کارآمد ہوتی ہے۔ Some fruits are useful in dengue fever
انار
انار خون میں پلیٹلیٹ کی تعداد کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، جو ڈینگو سے صحت یاب ہونے کے لیے ضروری ہے۔ اس کے استعمال سے جسم پر مجموعی طور پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ یہ تھکاوٹ سے مقابلہ کرتا ہے، جو ڈینگو میں عام ہے اور صحت یابی کے بعد کئی ہفتوں تک برقرار رہتا ہے۔ Some fruits are useful in dengue fever
مالٹا
ڈینگو کے مریضوں کے لیے مالٹا فائدہ مند ہوتا ہے۔ مالٹا میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ ڈینگو انفیکشن والے مریض پانی کی کمی کا بہت زیادہ شکار ہوتے ہیں اور مالٹا جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ سے لڑنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ ایک سادہ کپ مالٹے کا جوس مریض کی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے اس کا مدافعتی نظام بہت مضبوط ہو سکتا ہے۔ Some fruits are useful in dengue fever