حیدرآباد: موسم سرما میں سردی کے ساتھ ساتھ اسموگ میں بھی اضافہ ہونے لگتا ہے۔ سرد ہوا میں آلودگی کی بڑھتی سطح لوگوں کے پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، جس سے سانس کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ اسموگ کی وجہ سے سردیوں میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اسموگ پھیپھڑوں کے لیے زہر کی مانند ہوتی ہے۔ دھوئیں میں سانس لینے سے پھیپھڑوں کی کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں اپنے پھیپھڑوں کو ونٹر اسموگ سے بچانے کے لیے کچھ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ جو ہمارے مضمون میں درجہ ذیل ہیں۔ Smog is dangerous for health in winter
سموگ سے تحفظ کے لیے ماسک کا استعمال کریں
ونٹر اسموگ کے دوران باہر جانے سے گریز کریں۔ اپنے گھر کے اندر ہی رہنے کی کوشش کریں اور اپنے اردگرد بھی صفائی کا خیال رکھیں۔ اگر آپ آلودہ ماحول میں باہر جاتے ہیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ اس سے آپ ان زہریلے عناصر سے بچ سکیں گے جو ہوا میں تیر رہے ہوتے ہیں۔ Smog is dangerous for health in winter
روزانہ ورزش کریں
جسمانی طور پر متحرک رہنے سے آپ کو صحت کے ممکنہ مسائل سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے، جو آلودہ ہوا میں سانس لینے کے نتیجے میں ہو سکتے ہیں۔ سانس لینے کی مشقیں، یوگا کے ساتھ ساتھ طاقت کی مشقیں آپ کے پھیپھڑوں کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔ جب ہوا کے معیار کا انڈیکس خراب ہو تو آپ کو باہر کے بجائے گھر کے اندر ہی ورزش کرنی چاہیے، خاص طور پر صبح کے وقت۔ Smog is dangerous for health in winter