اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

COVID Cases In India ملک کی سات ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ - 6 050 new COVID cases reported in India

ملک میں بڑھ رہے کورونا کیسز کے درمیان مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کی زیر صدارت جمعہ کو ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کووِڈ کے حوالے سے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ Seven states rapid increase in Covid-19 cases

ملک کی سات ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ
ملک کی سات ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

By

Published : Apr 7, 2023, 10:56 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کی زیر صدارت جمعہ کو ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کہا گیا کہ بھارت کی سات ریاستوں میں کووڈ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ جن ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں ان میں کیرالہ، مہاراشٹر، دہلی، کرناٹک، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور ہریانہ شامل ہیں۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ میٹنگ میں، منسکھ منڈاویہ نے کووِڈ کے حوالے سے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ریاستی صحت کے وزراء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ذاتی طور پر تمام لاجسٹک اور بنیادی ڈھانچے کی تیاریوں کی نگرانی کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ ہسپتال میں بستروں کی دستیابی، کے علاوہ ضروری ادویات کا مناسب اسٹاک موجود ہے یا نہیں۔ ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ پورٹل پر اپنے کووڈ ڈیٹا کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں۔ اس میٹنگ میں ملکی صورتحال کے ساتھ ساتھ عالمی کووڈ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 25 مارچ کو مرکزی وزارت صحت اور آئی سی ایم آر کی طرف سے جاری مشترکہ ایڈوائزری کی بھی یاد دلائی گئی۔

مزید پڑھیں:

Thyroid Can Affect Reproductive Health ماہواری میں زیادہ خون بہنا سنگین بیماری کی علامت

منڈاویہ نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ کووِڈ مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں بشمول ہسپتال کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، ٹیسٹنگ میں اضافہ وغیرہ پر وسیع اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,050 نئے کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ ایکٹو کیسز کا بوجھ جمعہ کو 28,303 رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details