حیدرآباد: انجیر میں بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو کئی طرح سے جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ انجیر کیلشیم، پوٹیشیم اور ضروری وٹامنز کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ انجیر ایک سپر فروٹ بھی ہے! انجیر میں پائے جانے والے غذائیت کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہ پوٹشیم، مینگنیج، وٹامن بی 6، کاپر، پینٹوتھینک ایسڈ اور بہت سارے فائبر سے بھری ہوتی ہے جو خواتین کے لیے کافی فائدہ مند ہوتی ہے۔
انجیر بریسٹ کینسر کو روکنے میں مدد کرتا ہے:فائبر سے بھرپور پھل ہمیشہ چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے لیے اچھے مانے جاتے ہیں۔ خواتین کو اپنے خوراک میں فائبر سے بھرپور غذاؤں کو شامل کرنا چاہئے۔
ذیابیطس کے علاج میں انجیر اہم کردار ادا کرسکتا ہے: خشک انجیر میں شوگر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے، اس لیے شوگر کے مریض انجیر کے استعمال سے احتیاط کرتے ہیں۔ انجیر میں پوٹیشیم پایا جاتا ہے جو جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ انجیر کے پتے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
انجیر جلد کے بیماریوں کو دور کرتا ہے:انجیر کا پھل وٹامن بی، وٹامن سی، فاسفورس اور ضروری معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہے جو آپ کی جلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جلد کو جوان بناتے ہیں اور جلد کے تمام مسائل کو دور کرتے ہیں۔