اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Brain Cancer سائنسدانوں نے کینسر کی ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی - Brain cancer is a deadly disease

بوسٹن اور بریگھم کے سائنسدانوں نے ایک ویکسین تیار کی ہے جو برین کینسر کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ برین ٹیومر اور کینسر کو ہونے سے بھی روکتی ہے۔

کینسر کی ویکسین بنانے میں سائنسدانوں نے کامیابی حاصل کی
کینسر کی ویکسین بنانے میں سائنسدانوں نے کامیابی حاصل کی

By

Published : Jan 9, 2023, 10:54 AM IST

نئی دہلی: عالمی سطح پر گذشتہ چند برسوں میں کینسر کے کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ بھارت بھی اس سے اچھوت نہیں ہے۔ اس بیماری پر تحقیق مسلسل جاری ہے۔ سائنسدانوں نے برسوں بعد اب جاکر اس سمت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے برین کینسر کی ایک ویکسین بنائی ہے۔ یہ ویکسین نہ صرف برین کینسر کے علاج میں فائدہ مند ہے بلکہ کینسر ہونے سے بھی روکتی ہے۔ ویکسین کا ٹیسٹ چوہوں پر کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں۔ ویکسین نے ٹیومر اور کینسر کے سیلس پر بہتر کام کیا ہے۔ یہ ویکسین ٹیومر یا کینسر کو بڑھنے سے روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوئی ہے۔ Scientists have succeeded in making cancer vaccine

اس طریقہ کار میں زندہ کینسر کے سیلس کا استعمال کیا گیا ہے جو ٹیومر کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ استعمال شدہ خلیے انہیں سیلس کو نشانہ بناتے ہیں جن سے ٹیومر بنتا ہے۔ یہ سیلس مدافعتی مالیکیولز سے زیادہ کینسر کو مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ سیلس اس ٹیومر تک پہنچتے ہیں جس سے کینسر کی پیدائش ہوتی ہے۔

ویکسین میں سائنسدانوں نے کون سی تکنیک استعمال کی ہے؟

بوسٹن اور Brigham میں واقع Women's Hospital کے سائنسدانوں نے ایک تکنیک تیار کی ہے جسے CRISPR اور CRISP-CAS9 بھی کہا جاتا ہے۔ اس تکنیک کے ذریعے سائندانوں کو زندہ کینسر کے خلیوں کے اندر پروٹین کو تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کینسر کو ختم کرنے کے لیے یہ خلیے پرائم ٹیومر اور دوسرے خلیوں میں بدل جاتے ہیں۔ اس عمل میں مدافعتی نظام بھی شامل ہوتا ہے۔ Scientists have succeeded in making cancer vaccine

آسان الفاظ میں معنی سمجھیں۔

اس تحقیق سے وابستہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کا آئیڈیا سنپل ہے۔ سائندانوں نے کینسر کے خلیات کو لیا ہے. پھر انہیں کینسر کلر اور ویکسین میں تبدیل کر دیا ہے۔ جو ٹیومر کے خلیات کو تباہ کرتے ہیں۔ یہ تکنیک ٹیومر کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ کینسر سے بچنے کے لیے مدافعتی نظام کو بھی متحرک کرتے ہیں۔ تمام طرح کے کینسروں کے بنسبت برین کینسر میں زندہ رہنے کی شرح سب سے کم ہے۔ اس میں 10 فیصد سے بھی کم مریض زندہ بچتے ہیں۔ یقیناً یہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ کینسر کے مریضوں کے لیے بھی اچھی خبر ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ برین ٹیومر دماغ میں ہونے والی ایک سنگین اور مہلک بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں اور بڑوں کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے۔ اکثر لوگوں کے سر میں درد ہوتا ہے جسے وہ معمولی سمجھ کر بھول جاتے ہیں۔ اگر مسلسل سر درد میں رہتا ہے تو جلد از جلد اس کا معائنہ ڈاکٹر سے کرانا چاہیے ورنہ ٹیومر ہونے کی صورت میں یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق برین ٹیومر ایک ایسی بیماری ہے جس میں دماغی خلیات غیر معمولی طور پر بڑھتے ہیں۔ یہ ٹیومر آپ کی جھلی، کرینیل نسوں یا پٹیوٹری گیلینڈ کو کہیں بھی پیدا کرسکتا ہے۔ تاہم، بیماری کا پتا جتنی جلدی جائے، اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر اس بیماری کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ Scientists have succeeded in making cancer vaccine

ABOUT THE AUTHOR

...view details