حیدرآباد: اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جسم صحیح طریقے سے کام کرے، تو دماغ کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔ دماغ ہمارے پورے جسم کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم جس طرح سے انسان کا جسم بوڑھا ہوتا ہے ٹھیک اسی طرح سے دماغ بھی وقت کے ساتھ بوڑھا ہونے لگتا ہے۔ دماغ کے بوڑھا ہونے کی ایک بڑی وجہ آپ کی عمر میں اضافہ ہونا ہے۔ لیکن اگر آپ کا دماغ جسم سے پہلے بوڑھا ہونے لگے تو اس کے پیچھے کئی وجوہات ہوسکتے ہیں۔
جس میں خراب طرز زندگی، صحت بخش غذا نہ لینا، یہ سب چیزیں آپ کے دماغ کو وقت سے پہلے بوڑھا کرسکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دماغ وقت سے پہلے بوڑھا نہ ہو، تو ضروری ہے کہ آپ اپنی کچھ عادتوں میں تبدیلی کریں۔ تو آئیے اس مضمون کے ذریعے کچھ چیزوں پر نظر ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا دماغ وقت سے پہلے بوڑھا ہورہا ہے۔
خراب طرز زندگی: ان لوگوں کا دماغ وقت سے پہلے بوڑھا ہونا شروع ہو جاتا ہے جو اپنا پورا وقت ورزش کرنے کے بجائے صوفے پر بیٹھ کر گزار دیتے ہیں۔ اس کا برا اثر آپ کی مجموعی صحت پر بھی پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کو آہستہ آہستہ بہت سی بیماریاں ہونے لگتی ہیں اور آپ کا دماغ بھی تیزی سے بوڑھا ہونے لگتا ہے۔
الکحل کا زیادہ استعمال: کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ شراب نہیں پیتے ہیں بلکہ کسی ایک دن ضرورت سے زیادہ شراب پی لیتے ہیں تو ان کا دماغ بھی تیزی سے بوڑھا ہونے لگتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ شراب کا استعمال کرنے سے دماغی خلیات کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
تمباکو نوشی: بہت زیادہ تمباکو نوشی آپ کی دماغی صحت کو متاثر کرتا ہے۔ 2010 کی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان میں الزائمر کی بیماری کا خطرہ عام لوگوں کے مقابلے دوگنا ہوتا ہے۔