حیدرآباد: گرمیوں کے موسم میں تازہ رہنے کے لیے ہم بہت سے ٹھنڈے مشروبات تیار کرکے اپنے خوراک میں شامل کرتے ہیں۔ جیسے رسنا، روح افزا کا شربت وغیرہ وغیرہ۔ ان میں سے ایک ستو کا شربت بھی ہے جو دیگر شربتوں کے مقابلے ہمارے جسم کے لیے زیادہ صحت بخش اور فائدہ مند ہوتا ہے۔ اسے پینے سے نہ صرف پانی کی کمی دور ہوتی ہے بلکہ جسم کو طاقت بھی ملتی ہے۔
ستو کا شربت ستو کے پاؤڈر سے بنایا جاتا ہے، تاہم اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ستو کا پاؤڈر کس چیز سے بنایا جاتا ہے، تو میں آپ کو بتادوں کے ستوں مختلف قسم کے دالوں کو پیس کر بنایا جاتا ہے۔ لیکن خاص طور پر بازاروں میں ملنے والا ستو چنے کو پیس کر بنایا جاتا ہے۔ تو وہیں دیہی علاقوں کی رہنے والی خواتین دیگر اناج کو ایک ساتھ مکس کرکے ستو بناتی ہیں جس میں گیہوں، جوار، مسور دال، منگ دال اور چنا جیسے اشیا شامل ہوتے ہیں۔
ستو پاؤڈر کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کا میٹھا یا نمکین شربت بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ستوں کے اور بھی کئی چیزیں بنائی جاتی ہیں جیسے ستو کی روٹی، ستوں کی لیٹی وغیرہ وغیرہ۔ آج ہم آپ کو اس مضمون کے ذریعے ستو کے میٹھے شربت بنانے کی ترکیب بتانے جارہے ہیں، جس کے بعد آپ ستو کا شربت خود بنا سکتے ہیں۔
ستو کا میٹھا شربت بنانے کی اشیا:
- 3 چمچ ستو یعنی (بھنے ہوئے چنے کا آٹا)
- 4 چمچ گڑ پاؤڈر یا چینی حسب ذائقہ
- 1/2 چائے کا چمچ کالا نمک
- 4 کپ پانی
- کچھ آئس کے ٹکڑے