اسٹاک ہوم: جو لوگ COVID-19 سے شدید متاثر ہوئے ہیں ان میں انفیکشن کے بعد دوسرے علامات کا زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے۔ یہ بیان یورپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ECDC) کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ ای سی ڈی سی کی جانب سے نے جاری ایک رپورٹ کے مطابق "کوویڈ 19 کے بعد کی علامات ہسپتال میں دوسرے مریضوں کے رابطے میں آنے سے زیادہ سامنے آرہے ہیں۔
شنہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ""SARS-CoV-2 انفیکشن کے 12 ہفتوں کے بعد جسمانی اور نفسیاتی علامات کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔" حالانکہ COVID-19 کے بعد کی پانچ علامات، جن میں تھکاوٹ، سانس کی قلت، افسردگی، سر درد اور چکر آنا شامل ہیں۔ یہ رپورٹ یورپی یونین/یورپی اکنامک ایریا (EEA)، UK، US، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کیے گئے مطالعات پر مبنی ہے۔