حیدرآباد: شراب نوشی کو آج کل موج مستی سے جوڑا جانے لگا ہے، پارٹی ہو یا کوئی خوشی کا موقع، شراب پینا عام ہوگیا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ شراب پینا جسم کے لئے کافی نقصان دہ ہوتا ہے، لیکن پھر بھی کچھ لوگ روزانہ ڈرنک کرتے ہیں۔ الکحل کی ضرورت سے زیادہ استعمال جسم کو کئی طرح سے نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہر غذائیت کے مطابق الکحل جگر کے ساتھ جسم کے دوسرے حصوں پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق، مرد اور خواتین کو ایک ہفتے میں 14 یونٹ سے زیادہ الکحل نہیں لینا چاہئے، جو تقریبا 175 ملی لیٹر کے 6 گلاس یا چار فیصد بیئر کے چھ پنٹ کے برابر ہے۔ اگر کوئی اس سے زیادہ ڈرنگ کرتا ہے تو اس کا اثر آہستہ آہستہ جسم پر ہونا شروع ہوجاتا ہے اور بعد ازاں وہ شدید مرض میں مبطلا ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق شراب نوشی کرنے والا شخص اگر اکثر بلوٹیڈ محسوس کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ الکحل اس کے نظام ہاضمہ پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ پیٹ میں پائے جانے والے صحتمند بیکٹیریا الکحل سے متاثر ہوتے ہیں اور جس سے ہماری آنت کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کو بھی بلاٹنگ ہورہی رہے تو فوری طور پر شراب چھوڑ کر ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہئے۔
شراب نوشی کے بعد بیمار محسوس کرنا
ڈاکٹرز کے مطابق اگر آپ باقاعدگی سے زیادہ شراب پیتے ہیں، تو آپ کو کئی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کیونکہ یہ آپ کی قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے۔ شراب کا زیادہ استعمال آپ کے خون میں بیماریوں سے لڑنے والے خلیوں کی تعداد کو کم کرسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ ہمیشہ کے لیے بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
نیند میں خلل