اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Fast Food Dangerous to Health: پیزا برگر کھانے سے کینسر کا خطرہ

پیزا، برگر، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس اور مختلف الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال بڑی آنت کی کینسر کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔

پیزا برگر کھانے سے کینسر کا خطرہ
پیزا برگر کھانے سے کینسر کا خطرہ

By

Published : Nov 30, 2022, 12:07 PM IST

حیدرآباد: فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین لوگوں کو فاسٹ فوڈ سے احتیاط برتنی چاہیے، کیونکہ پیزا، برگر، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس اور مختلف الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ اس بیماری کا تعلق خاندانی تاریخ، بڑھتی عمر اور خراب طرز زندگی سے ہے۔ حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کسی شخص کا طرز زندگی طویل عرصے تک خراب رہتا ہے تو وہ اس بیماری کا شکار ہو سکتا ہے۔ Risk of cancer by eating pizza burger


تحقیق میں الٹرا پروسیسڈ فوڈ کھانے والے 29 فیصد مردوں میں اس بیماری کا امکان پایا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے یہ بھی پایا کہ جو خواتین کھانے میں زیادہ تر ریڈی ٹو فوڈ کا استعمال کرتی ہیں ان کے بڑی آنت میں کینسر کا خطرہ 17 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ Risk of cancer by eating pizza burger

الٹرا پروسیسڈ فوڈ کیا ہے اور یہ کینسر کا سبب کیوں بن سکتا ہے

الٹرا پروسیسڈ فوڈز اس غذا کو کہا جاتا ہے جن میں ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو آپ عام طور پر گھر میں کھانا پکاتے وقت استعمال نہیں کرتے، جیسے کیمیکلز اور سویٹنر، جو کہ جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ الٹرا پروسیسڈ اور پروسیسڈ فوڈ میں فرق ہوتا ہے۔ پروسیسرڈ فوڈ میں ہیٹنگ، فریزنگ، ڈائسنگ، جوسنگ شامل ہوتا ہے۔ پروسیسرڈ فوڈ آپ کے لیے اتنا نقصان دہ نہیں ہے۔

الٹرا پروسیسڈ فوڈ آئٹمز جو عام طور پر استعمال کیے جاتے ہیں

  • نوڈلز اور سوپ
  • ریڈی ٹو اٹ ملز
  • پیکڈ اسنیکس
  • فجی کولڈ ڈرنکس
  • کیک، بسکٹ
  • میٹھا اور پیزا،
  • پاستا، برگر

یہ کھانے سستے اور آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ لیکن ان میں کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے آپ بھوک سے زیادہ کھاتے ہیں جس سے وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈ مغربی طرز زندگی کا ایک عام حصہ بن گیا ہے۔ تقریباً 23,000 افراد پر کی گئی ایک اور تحقیق میں، سائنسدانوں نے غیر صحت بخش خوراک اور الٹرا پروسیسڈ فوڈ استعمال کرنے والے لوگوں میں اموات کی شرح زیادہ پائی۔ اسی لیے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز سے فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

زیادہ تر الٹرا پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس میں چکنائی، چینی اور نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جبکہ صحت کے لیے ضروری فائبر اور غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے۔ اگر آپ بھی ایسے غیر صحت بخش کھانے سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنی خوراک کا خیال رکھنا ہوگا۔ اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ آپ کو کس کھانے کی اشیاء کا استعمال کرنا چاہئے جو آپ کی صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details