ایک حالیہ تحقیق کے مطابق زیادہ مقدار میں وٹامن بی 6 کی گولیوں کے استعمال سے بے چینی اور ڈپریشن کی علامات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ جرنل آف ہیومن سائیکوفرماکولوجی کلینیکل اینڈ ایکسپیریمینٹل نے اس مطالعے کے نتائج کو شائع کیا ہے۔Vitamin B6 Helps in Reducing Anxiety
جب اس تحقیق میں شامل نوجوانوں کو ایک ماہ تک وٹامن بی 6 کی زیادہ مقدار دی گئی تب ریڈنگ یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ یہ نوجوان کم پریشانی اور اداسی محسوس کرتے ہیں۔ Vitamin B6 Helps in Reducing Anxiety
یونیورسٹی آف ریڈنگز اسکول آف سائیکالوجی اینڈ کلینیکل لینگویج سائنسز کے ڈاکٹر ڈیوڈ فیلڈ، جو اس مطالعے کے پرنسپل مصنف ہیں، نے بتایا کہ دماغ کی کام کرنے کی صلاحیت کا انحصار 'ایگزسیٹیٹری نیورونز' کے درمیان توازن پر ہوتا ہے، جو معلومات کی نقل و حمل کرتے ہیں اور غیر فعال رویے کو روکتے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں ان توازن میں پیدا ہونے والی خلل کو مزاج میں ہورہی خرابی اور دیگر دماغی بیماری سے جوڑا گیا ہے۔
"وٹامن B6 جسم کو ایک مخصوص کیمیکل میسنجر پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے جو دماغ میں تحریکوں کو روکتا ہے اور ہمارے مطالعہ میں پایا گیا ہے شرکاء میں سکون پہنچانے والے اثرات کا تعلق بے چینی کم کرنے سے ہے۔ اگرچہ پہلے کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مارمائٹ یا ملٹی وٹامنز تناؤ کی سطح کو کم کر سکتے ہیں، لیکن اس بات کا تعین کرنے کے لیے بہت کم تحقیق کی گئی ہے کہ ان مصنوعات میں کون سے مخصوص وٹامنز اس نتیجے کے لیے ذمہ دار ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ تجربے کے دوران وٹامن بی 12 کا پلیسبو کے مقابلے میں کوئی اثر نہیں ہوا، جبکہ وٹامن بی 6 بڑے پیمانے پر اثر اندوز ثابت ہوا۔ تحقیق کے آخر میں کیے گئے ویژول ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں نے وٹامن بی 6 کے سپلیمنٹس لیے تھے ان میں GABA کی سطح زیادہ تھی، جو اس نظریے کی تصدیق کرتی ہے کہ بی 6 ذہنی پریشانی کو کم کرنے میں کاریگر ہے۔
ڈاکٹر فیلڈ بتاتے ہیں کہ ' وٹامن بی بی6 مختلف قسم کی کھانوں میں موجود ہے، جیسے کہ ٹونا، چنے، اور دیگر پھلوں اور سبزیاں۔ تاہم اس تجربے میں بی 6 کی زیادہ خوراکوں کا استعمال کیا گیا اور مزاج کو بہتر بنانے کے لیے اور بھی زیادہ سپلیمنٹس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔'فی الحال ابھی اس پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تحقیق اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور ہمارے مطالعے میں اضطراب پر وٹامن بی 6 کا استعمال اتنا نہیں کیا گیا جتنا کیا جانا چاہیے تھے۔ ایسے میں صارفین غذائیت پر مبنی علاج کا انتخاب کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں دواؤں کے مقابلے کم منفی اثرات ہوتے ہیں۔ اس میدان میں مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے'۔
مزید پڑھیں:ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری