نئی دہلی: گنیش چترتھی کا تہوار اس سال 31 اگست سے شروع ہو رہا ہے اور اس تہوار کی تیاریوں زور و شور سے جاری ہیں۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کی وجہ سے تہوار منانے پر پابندیاں عاٸد تھیں تاہم اب پابندیاں ختم ہونے سے رواں برس اس تہوار کو دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔ Ganeshotsav festival will be celebrated on 31st August گنیش چترتھی کو گنیش اُتسو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ چترتھی تیتھی سے شروع ہوکر دس دن بعد اننتھا چتردشی پر ختم ہوتا ہے Preparations for Ganesh Chaturthi are in full swing in India
بھگوان گنیش کے عقیدت مندوں کے مطابق حکمت اور خوش قسمتی کے دیوتا کا جنم اس بھدرپد مہینے کے شکلا پکش کے دوران ہوا تھا۔ اسی لیے لوگ بھگوان گنیش کی مورتیوں کو اپنے گھروں میں لاتے ہیں، اُپواس کرتے ہیں اور بھگوان سے اپنے حق میں دعا کرتے ہیں۔ چلیے دیکھتے ہیں کس طرح سے ملک بھر میں گنیش اُتسو کی تیاریاں چل رہی ہیں۔
ہریدوار:گنیش چترتھی سے قبل ہریدوار میں کاریگروں کی جانب سے بھگوان گنیش کی مورتیاں بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، کاریگر دن رات محنت کررہے ہیں۔ ہریدوار میں مختلف رنگوں کی مورتیوں کی مانگ ہے۔
بھوپال:بھوپال میں ماحولیات کو بچانے کے لیے ایک کاریگر ساگو اور کالی مرچ کے بیج سے گنیش کی مورتیاں تیار کر رہا ہے، جو 100 فیصد ایکوفرنڈلی(ماحول دوست) ہے، ان موریوں میں کوئی کا رنگ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔
وڈودرا:وڈودرا میں نکار گنیش کی مورتیوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ان فنکاروں کو پنڈال کی تھیم کے مطابق آرڈر ملتے ہیں اور اس بار ان کا تھیم رام اور شیو پر ہے۔ Preparations for Ganesh Chaturthi are in full swing in India