اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Pomegranate: انار کے چھلکے کے حیرت انگیز فوائد

انار کے چھلکے کا پاؤڈر بنا کر اسے باقاعدگی سے آپ روزانہ کھاتے ہیں تو آپ کی جلد کے تمام مسائل دور ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ گلے کی خراش کو دور کرنے یا وزن کم کرنے کے لیے یہ سب سے زیادہ مفید ہے۔ Pomegranate peel cure skin problems

By

Published : Apr 11, 2023, 10:57 PM IST

انار کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد
انار کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد

حیدرآباد: لوگ انار کے چھلکے کو بیکار سمجھ کر انہیں کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں۔ لیکن انار کے چھلکے کتنے فائدہ مند ہیں یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ انار کے چھلکے ہماری صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔ انار کے بیج جس طرح ہمارے جسم کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اسی طرح اس کا چھلکا بھی کئی مسائل کو دور کرتے ہیں۔ اس کے اندر بہت سے راز پوشیدہ ہیں جنہیں جان کر آپ بھی انار کے چھلکوں کو بچانا شروع کر دیں گے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ آپ انار کے چھلکے کو کیسے اور کن مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

انار صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے

انار کا بیج آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ جو لوگ روزانہ انار کھاتے ہیں وہ کبھی بھی خون کی کمی کا شکار نہیں ہوتے، جو لوگ خون کی کمی کا شکار ہوں انہیں اگر انار کا جوس ایک ماہ تک مسلسل پلایا جائے تو خون کی کمی دور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے معدے کو ہمیشہ صحت مند رکھتا ہے۔ انار پیٹ سے متعلق امراض کو ٹھیک کرتا ہے اور خون کو صاف کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

انار کے چھلکے کا پاؤڈر دیگر بیماری کو دور کرتا ہے

جب آپ انار کو چھیل لیں تو اس کا چھلکا پھیکنے کے بجائے نکال کر خشک کر لیں۔ اس کے بعد اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اس پاؤڈر کو روزانہ کھائیں۔ اس سے آپ کی صحت میں کافی تبدیلی نظر آئے گی۔ اگر آپ روزانہ پاؤڈر کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی جلد صحت مند ہوں گے، اس کے علاوہ گلے کی خراش بھی دور ہوگی اور وزن کم کرنے میں یہ سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

نظام ہضم کو مضبوط کرتا ہے

انار کا چھلکا آپ کے نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتا ہے۔ جن لوگوں کے کانوں میں درد ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو اس تمام مسائل کو یہ پاؤڈر جھٹکے میں دور کردیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details