حیدرآباد: پپیتا عام طور پر صحت کے لیے کافی فائدم مند سمجھا جاتا ہے تاہم پپیتا کو نظام ہاضمہ کو درست کرنے کے لیے بھی کھایا جاتا ہے۔ پپیتے میں جان لیوا بیماری کینسر کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہوتی ہے، ساتھ ہی اس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کو اسے کھانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ اس کا پانی بنا کر دن بھر پی سکتے ہیں۔
بعض تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پپیتے کا رس چھاتی، جگر، خون، پینکریاز، جلد، پروسٹیٹ اور بڑی آنت کے کینسر کے علاج میں فائدہ مند ہے۔ جب آپ پپیتے کا پانی بناتے ہیں تو اس کی تمام غذائیت پانی کے اندر آجاتی ہے۔ اس لیے اس پانی کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
پپیتے کا پانی بنانے کا طریقہ
ایک پپیتا لیں اور اسے چھیل لیں اور اس کا بیج نکال کر موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، بعد ازیں ایک برتن میں پانی ڈال کر ابالیں، جب پانی ابلنے لگے تو پپیتے کے ٹکڑوں کو اس پانی میں ڈال کر 5 منٹ تک ابلنے دیں، پھر اس پانی کو آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد پپیتے کے ٹکڑے اور اس پانی کو برتن میں ڈال کر پی لیں۔
پپیتے کا پانی پینے کے فائدے
- پپیتے کا پانی پینے سے اپنے جسم کو بڑی مقدار میں وٹامن ملتے ہیں
- پپیتے کے پانی میں اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتے ہیں
- پپیتا کا پانی نظام ہاضمہ کو کو بہتر بناتا ہے
- برییڈ کے درد سے نجات
- گردے کو صحت مند رکھتا ہے
- مائگرین کے درد سے نجات دلاتا ہے
- گٹھیا کی بیماری میں فائدہ مند ہے
- پپیتے کا پانی کیسے بنایا جائے؟
- کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔
پبمیڈ پر شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پپیتے میں اینٹی کینسر کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو کینسر پیدا کرنے والے خلیات کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔ اسی لیے پپیتا یا اس کے پانی کے استعمال سے کینسر کو شروع میں ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔