ایک خاتون کی لپسٹک کی چمک دھمک سے اُس کی شخصیت کا عندیہ ملتا ہے اور وہ خود اس پر خاصی توجہ دیتی ہے۔ لیکن کیا وجہ ہے کہ یہی خاتون اپنے زیر جامہ پر لگے داغ دھبوں کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتی ہے، جبکہ یہ داغ دھبے اس کے تولیدی نظام کی صحت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے سُکھی بھاوا نے ماہرِ وضع حمل و امراض نسواں ڈاکٹر پُروا سہاکاری سے اس موضوع پر مزید جانکاری حاصل کی ہے:
ایک خاتون کے تولیدی نظام میں بچہ دانی، اندامِ نہانی اور بیض کی نالی شامل ہوتی ہے۔ بچہ دانی کے منہ میں کسی بھی قسم کا انفیکشن کا مطلب خارج ہوجانے والے مادے کے ناقص ہونے کا ثبوت ہوسکتا ہے۔ زیر جامہ میں لگے داغ دھبے اسی خارج شدہ مادے کے نشان ہوتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ہمیں کیسے پتہ چلے کہ کیا مادے کا یہ اخراج معمول کا اخراج ہے یا پھر کسی نقص کی علامت؟
- عام طور سے ایک صحتمند نفسیاتی حالت کے دوران ایک خواتین کی اندامِ نہانی سے بغیر بو کا مادہ خارج ہوتا ہے۔ معمولاً خارج ہونے والا یہ مادہ اندام نہانی اور رحم کے منہ سے برآمد ہوجانے والی رطوبت کا مرکب ہوتا ہے۔ ماہواری کے ایام کے دوران رونما ہونے والی تبدیلی کے ساتھ ساتھ خارج ہونی والی رطوبت کی مقدار میں کمی پیشی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اندام نہانی کے اندر موجود رہنے والا مثبت سلاخی جراثیم (لیکٹو باسلیس) انفیکشن ہونے سے بچاتا ہے۔ اندام نہانی سے خارج ہونے والی رطوبت کی مقدار مختلف خواتین میں مختلف ہوسکتی ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہر خاتون کو پتہ ہو کہ اس کے لئے کتنی مقدار میں رطوبت کا اخراج نارمل ہے تاکہ اس سے کم یا زیادہ مقدار میں رطوبت خارج ہوجانے کی صورت میں اسے پتہ چلے کہ کچھ نقص پیدا ہوگیا ہے۔
- حاملہ خواتین میں ہارمونز کی سطح زیادہ ہوجانے کی وجہ سے کچھ زیادہ رطوبت خارج ہوسکتی ہے۔
- ماہواری کے ایام کے دوران خارج ہونے والی بے بو کی رطوبت زیادہ مقدار میں اور گاڑھا اور لچکدار ہوسکتی ہے۔
- رطوبت کے نارمل اخراج میں تبدیلی کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ یا تو انفیکشن ہوگیا ہے یا پھر تولیدی نظام میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی ہے۔
- اندام نہانی سے گاڑھا اور دہی جیسی رطوبت خارج ہوجانے کے ساتھ ساتھ خارش کا احساس کا مطلب ہوسکتا ہے کہ شرمگاہ میں فنگل انفیکشن ہوگیا ہے۔
- سرمئی سفید رنگ اور بدبو دار رطوبت کا اخراج (بیکٹریل ویجی نوسس) انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
- زرد رنگ کی اور بدبودار رطوبت کا اخراج جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری یا اندام نہانی کے انفیکشن کی علامت ہوسکتی ہے۔
- بعض اوقات اندام نہانی کے اندر کسی خارجی شئے جیسے کہ رحم بند یا روئی کے ٹکڑے کے دخول کے نتیجے میں زرد رنگت کا پیپ اور بدبو دار رطوبت خارج ہوسکتی ہے۔