لکھنؤ: اتر پردیش حکومت عالمی یوم ایڈز کے دن یکم دسمبر کو پانچ شہروں میں 'ون اسٹاپ سینٹر' شروع کرے گی۔ 'ون اسٹاپ سینٹر' کا مقصد ایک ہی جگہ پر کئی بیماریوں کی جانچ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ مراکز ایچ آئی وی، ٹی بی اور دیگر غیر متعدی امراض کے لیے ٹیسٹ فراہم کریں گے۔ One-stop Health Centres In 5 UP Cities
کانپور اور وارانسی میں دو دو مراکز ہوں گے جب کہ مراد آباد، گوتم بدھ نگر اور میرٹھ میں ایک ایک مرکز ہوگا۔ اس وقت 25 ریاستوں میں ون اسٹاپ سینٹر چل رہے ہیں۔ یوپی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیرا لال نے کہا کہ ان مراکز میں دماغی صحت پر مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ One-stop Health Centres In 5 UP Cities