اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Omicron Threat in India: ملک میں امیکرون سب ویرینٹ BF.7 کی آمد

گجرات بائیوٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے ذریعے ملک میں بی ایف.7 کے پہلے کیس کا پتہ لگایا گیا ہے۔ Omicron کی یہ نئی قسم انتہائی خطرناک مانا جارہا ہے۔ Omicron sub variant BF.7 cases in country

ملک میں امیکرون سب ویرینٹ
ملک میں امیکرون سب ویرینٹ

By

Published : Oct 18, 2022, 4:13 PM IST

نئی دہلی: ملک میں ایک طرف جہاں کووڈ19 کے نئے کیسز میں کمی درج کی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف Omicron کا ایک اور نیا سب ویریئنٹ ملک میں خطرہ پیدا کر رہا ہے۔ Omicron sub variant BF.7 cases in country

ایک نئی رپورٹ کے مطابق، گجرات بائیوٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے ذریعے بی ایف.7 کے پہلے کیس کا پتہ لگایا گیا ہے۔ Omicron کی یہ نئی قسم انتہائی خطرناک مانا جارہا ہے۔ چین میں منگولیا کے ایک علاقے سے پھیلنے کے بعد، Omicron کی یہ سب ویریئنٹ 'ba.5.1.7 اور bf.7' اب دوسرے حصوں میں پھیل رہا ہے اور نئے خطرات پیدا کر رہا ہیں۔ Omicron Threat in India

کچھ جانکاروں کے مطابق Omicron کی مختلف ویریئنٹ bf.7 اور ba.5.1.7 چین میں COVID-19 کے کیسز میں حالیہ اضافے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ تاہم ماہرین نے آئندہ ہونے والے تہواروں کے سیزن سے قبل احتیاط اور نئے ویریئنٹ سے مناسب طریقے سے نمٹنے کا مشورہ دیا ہے۔ملک میں اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 26,834 ہے، جو ملک میں مثبت کیسز کی کل تعداد کا 0.06 فیصد ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے سوموار کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کورونا کے کل 2,060 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز 2,401 کیسز درج کیے گئے تھے۔ Omicron sub variant BF.7 cases in country

آئی اے این ایس

ABOUT THE AUTHOR

...view details