اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

H3N2 Virus Influenza: اوڈیشہ حکومت نے H3N2 وائرس کی نگرانی تیز کی

اوڈیشہ میں H3N2 وائرس کے 59 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اوڈیشہ حکومت کی محکمہ صحت نے ریاست بھر میں نگرانی تیز کر دیا ہے۔ Odisha intensifies surveillance for H3N2 virus

اوڈیشہ حکومت نے H3N2 وائرس کی نگرانی تیز کی
اوڈیشہ حکومت نے H3N2 وائرس کی نگرانی تیز کی

By

Published : Mar 15, 2023, 10:26 PM IST

بھونیشور: اوڈیشہ میں H3N2 کے 59 معاملات سامنے آنے کے بعد حکومت نے اپنی ILI (انفلوئنزا جیسی بیماری) اور SARI (سخت سانس کے انفیکشن) کی نگرانی کے نظام کو تیز کر دیا ہے۔ صحت کے ایک اہلکار نے منگل کو یہ معلومات دی۔ ہیلتھ ڈائریکٹر وجے موہاپاترا نے کہا کہ H3N2 میں COVID-19 اور ایڈینو وائرس جیسے علامات دیکھے جارہے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر، ہم نے H3N2 کیسز کی نشاندہی کرنے کے لیے ضلع سطح پر محکمہ صحت کے عہدیداروں کو نگرانی کے لیے تیار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا، ریاست کے پاس کووڈ-19 وائرس کی جانچ کے لیے کافی کٹس موجود ہیں۔ اگر کسی میں COVID-19 پایا جاتا ہے اور پھر بھی اس میں نزلہ، کھانسی، بخار اور گلے کی سوزش جیسی علامات پائی جاتی ہیں، تو ایسے شخص کا نمونہ H3N2 ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔

علاقائی میڈیکل ریسرچ سینٹر (RMRC)- بھونیشور نے جنوری اور فروری کے دوران H3N2 کے 225 مشتبہ مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی تھی، جن میں سے 59 نمونے H3N2 سے متاثر پائے گئے۔ تاہم اب تک کسی کے موت کی اطلاع نہیں ہے اور ایک بھی معاملہ سنگین نہیں پایا گیا ہے۔ ریاست کی جانب سے کی گئی تیاریوں کے مطابق، ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس بڑی تعداد میں آئیسولیشن وارڈ دستیاب ہیں۔ ہمارے پاس کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کافی آکسیجن بیڈز، آئی سی یو بیڈز اور ضروری ادویات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

موہاپاترا ایک سینئر ڈاکٹر ہیں، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ H3N2 کی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر ضروری ادویات نہ لیں اور خود کو آئیسولیٹ کرلیں اور اپنا ٹیسٹ کروئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری سے نمٹنے کا واحد طریقہ یہ کے کووڈ کی طرح تمام احتیاط برتی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details