سلیپ اپنیا نیند سے متعلق ایک بیماری ہے، اس بیماری سے متاثرہ شخص کی سانس کی نلی سونے کے دوران بلاک ہوجاتی ہے یا انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے متاثرہ شخص کو بعض اوقات خراٹے کی بھی شکایت ہوتی ہے، جو اس بیماری کی اہم علامت بھی ہے۔Bappi Lahiri Died Due to Sleep Apnea
اس بیماری سے صحتیاب ہونے کے لیے متاثرہ شخص کو اپنے باڈی ماس انڈیکس کو بہتر کرنے اور وزن کو کم کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ہم نے اس بیماری کے حوالے سے حیدرآباد کے وی آئی این این اسپتال کے کنسلٹنٹ فزیشین ڈاکٹر راجیش ووکلا سے بات چیت کی اور وہ بتاتے ہیں کہ ' جب ہم سانس اندر لیتے اور باہر خارج کرتے ہیں تب اس عمل کے دوران ہماری آکسیجن (O2) اور کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کی سطحوں کا برابر ہونا چاہیے لیکن اس بیماری میں ان کی یہ سطح برابر نہیں ہوتی ہیں۔ Obstructive Sleep Apnea Symtops
علامات کیا ہیں؟
- اونچی آواز میں خراٹے لینا
- اس بیماری میں سو کر اٹھنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس کرنا
- ہلکا سردر
- انسان کسی بھی چیز پر توجہ مرکوز نہیں کرپاتا
- دائمی تھکاوٹ
- روزمرہ کے کام کو پورا کرپانے میں مشکلات کا سامنا
- دم گھٹنا یا اچانک نیند سے اٹھنا
- ہانپنا
- تناؤ
ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ 'اس کے علاوہ زیادہ تر لوگوں کو میٹابولک عوارض جیسے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، اوسٹیو ارتھرائٹس، ہائپو تھائیرائیڈزم وغیرہ کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اس بیماری کی بدترین صورت یہ ہے کہ جسم میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح برابر نہ ہونے کی وجہ سے دماغ، دل اور پھیپھڑے جیسے اہم اعضاء کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اس بیماری کے خطرات
- موٹاپا
- موٹی گردن (17 انچ سے زیادہ ہونا)
- باڈی ماس انڈیکس( بی ایم آئی) 25 سے زیادہ ہونا
- ڈیویڈیٹ نیسل سیپٹم( ڈی این ایس
- الرجی
- سائنوسائٹس
- دمہ